counter easy hit

جولائی 05   کا یوم سیاہ جب جمہوریت دشمنوں نے شب خون مار کر وطن عزیز کو تاریکیوں کے طویل ترین دور میں دھکیل دیا، چوہدری محمد رزاق ڈھل

جولائی 05   کا یوم سیاہ جب جمہوریت دشمنوں نے شب خون مار کر وطن عزیز کو تاریکیوں کے طویل ترین دور میں دھکیل دیا، چوہدری محمد رزاق ڈھل

پیرس /اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے جولائی 1977 کے مارشل لا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 05   کا یوم سیاہ جب جمہوریت دشمنوں نے شب خون مار کر وطن عزیز کو تاریکیوں کے طویل ترین دور میں دھکیل دیا،  سوال یہ ہے کہ کیا 4 جولائی 1977 کو پاکستان میں حقیقی جمہوریت کا دور دورہ تھا’   ووٹ کی حرمت قبول نہ کرنے والے اتحاد کو مذاکرات کے ذریعے قائل کرلیا گیا تھا پھرعوامی نمائدوں کی رائے کا احترام کیوں نہ کیا گیا اور اس کو بزور بازو دبانے کی سازش کیوں کی گئی۔

اگر شہید بھٹو کی حکومت گرانے والوں کا احتساب کرلیا جائے اور ان عوام یا عناصر کی نشاندہی کر لی جائے تو ملک سے آمریت کی لعنت ہمیشہ کیلئے ختم کی جاسکتی ہے۔ مارشل لا سے قبل عوامی رائے کا احترام کیا جا رہا تھا کیا 1973 کا مقدس آئین پوری طرح بروئے کار تھا ترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے والا تھا جب عام انتخابات پر دھاندلی کے الزامات کا فائدہ اٹھا کر طالع آزمائوں نے ملک کا آئین منسوخ اور جمہوری نمائندوں کو تہہ تیغ کرنا شروع کردیا جب  ووٹ کا تقدس پامال کردیا گیا تھا جس میں کسی قسم کا تکلف روا رکھنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی گئی تھی۔منتخب سیاسی رہنما ہونے کے باوجود بھٹو شہید کیخلاف جھوٹے مقدمات بنا دیئے گئے اور جمہوری اورآئینی  اور اخلاقی روایات کاجنازہ نکال دیا تھا۔یہ یوم سیاہ ان تمام سیاہ کارناموں کیخلاف عوامی چارج شیٹ ہے۔

CH MUHAMMAD RAZAQ DHAL, PRESIDENT, PPP, FRANCE, CONDEMNED, 5 JULY 1977, MARSHAL LAW, EFFORT, BY, ZIA UL HAQ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website