چوہدری محمد افضال ڈھل سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فرانس کے بڑے بھائی صدر پیپلز پارٹی فرانس چوہدری محمد رزاق ڈھل کے کزن اورچوہدری اشتیاق ڈھل کی والد محترم چوہدری الیاس ڈھل بنگش مرحوم کی نماز جنازہ ڈھل بنگش گجرات میں ادا کی گئی، معززین علاقہ، معروف شخصیات کی شرکت
ڈھل بنگش ،گجرات (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد افضال ڈھل بنگش کے بڑے بھائی اورصدر پیپلز پارٹی فرانس کے چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے کزن اورچوہدری اشتیاق ڈھل کے والد محترم کی نماز جنازہ ڈھل بنگش گجرات میں ادا کردی گئی اور مرحوم کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ معروف سیاسی وسماجی شخصیات،تمام مکاتب فکر کی شخصیات، فرانس کی اوورسیز کمیونٹی، سابق ناظم یوسی 73 چوہدری اخلاق رنیاں، اوورسیز کمیشن گجرات کے چوہدری عدیل ارشد رحمانیہ، پیرس کے سیاسی سماجی راہنما چوہدری آصف گورسی نے شرکت کی۔ اجتماعی دعا میں مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرما کر بخشش عطا فرمائیں۔ الہی آمین