counter easy hit

تحریک انصاف اورپاک فوج کو فتح مبارک، انڈیا عالمی سطح پر دہشتگردی کا ایکسپورٹر ثابت ہوگیا، چوہدری محمد احسان گورسی

تحریک انصاف اورپاک فوج کو فتح مبارک، انڈیا عالمی سطح پر دہشتگردی کا ایکسپورٹر ثابت ہوگیا، چوہدری محمد احسان گورسی

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نوجوان متحرک راہنما چوہدری محمد احسان گورسی نے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کی سزا پرفیصلے کو خوش آئند اور پاک فوج اور حکومت کی مشترکہ فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ تنکا تنکا اکھٹا کر کے ایک محب وطن حکومت معرض وجود میں آئی جس نےآتے ہی پاک فوج کیساتھ بہترین پیشہ ورانہ تعلق قائم کیا اور عالمی سطح پر بہترین فتح سمیٹی ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک دشمن ن لیگ اوراس کے نام نہاد قائد کے منہ پر بھی ایک تمانچہ ہے جو کہ پاک فوج اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرتا رہا اور اس مقصد کیلئے پاکستانی قوم کے قاتل اور انتہائی وحشی جاسوس کلبھوشن یادو کے ساتھ نرمی اور اس کا کیس کمزور کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انشااللہ ایسا نہیں ہوا کریگا اور پاک فوج اور حکومت ایک ہی پیج پر رہیں گے اور انڈیا جیسے ازلی دشمن اور اسرائیل اورامریکہ جیسے خطرناک عزائم والے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑیگی۔

ch muhammad ehsan, gorsi, says, decision, on, kulbhushan jadave, case, is, a, land mark, and, pak army ,and, government, collectively, deserve, the, appreciation

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website