counter easy hit

ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کی وفات سے خدمت خلق کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا، چوہدری ماجد فاروق پسوال

ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کی وفات سے خدمت خلق کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا، چوہدری ماجد فاروق پسوال

لالہ موسیٰ (نمائدندہ خصوصی) پیپلز پارٹی  وسطی پنجاب کے مرکزی راہنما چوہدری ماجد فاروق پسوال نے ایدھی لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے خدمت خلق کا ایک درخشاں باب بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالخلیل نے خدمت خلق کے میدان میں بے شمار کارہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں جس سے لالہ موسیٰ اورگجرات کے خطے میں غربا ومساکین کی زندگیوں میں ایک واضح تبدیلی واقع ہوئی ہے ۔ ان کے سینکڑوں چاہنے والے ہیں جن کی دائیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام ان کے پسماندگان، اہلخانہ اورخاندان کے افراد کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائیں  اور اپنے حبیب ؑ کے صدقے ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ قرار دیں جو تاابد روشن رہے ۔

 

ch majid farooq paswal, senior, leader, ppp, lalamusa