counter easy hit

پنجاب حکومت کی طرف سے 1000بستروں پرمشتمل ہسپتال انتہائی قابل فخر کارنامہ ہے، چوہدری ماجد چیمہ

پنجاب حکومت کی طرف سے 1000بستروں پرمشتمل ہسپتال انتہائی قابل فخر کارنامہ ہے، چوہدری ماجد چیمہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری ماجد چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کرونا کیخلاف اپنے اہداف حاصل کرنے میں سب سے آگے ہے مگر اپوزیشن کی آنکھوں پریا توتعصب کی پٹی ہے یا پھر وہ تشہیر کو ہی کارکردگی گردانتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بہت حلیم الطبع اورفرض شناس آدمی ہیں جنھوں نے چائینہ کے کم سے کم دنوں میں فیلڈ ہسپتال مکمل کرنے کے ریکارڈ کو بہت آسانی سے توڑ دیا ہے اور اپنی اتنی بڑی کامیابی کی کوئی تشہیر وغیرہ بھی نہیں کی ہے۔ قومی اورعوامی لیڈر ایسے ہوتے ہیں جو اپنا کام خاموشی اور لگن سے کرتے ہیں انشااللہ پنجاب میں چوہدری عثمان بزدار اپنے ہدف کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

 

 

Ch Majid Cheema admires PTI Government for completing 1000 beds field hospital

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website