counter easy hit

حکومت نے قرضہ ڈیل مکمل ہونے سے قبل ہی کمر توڑ مہنگائی کردی اور عوام کو پریشان نہ ہونے کے مشورے، ان کا بس چلے تو گھبراہٹ پر بھی ٹیکس لگادیں، چوہدری جہانگیر نواز

حکومت نے قرضہ ڈیل مکمل ہونے سے قبل ہی کمر توڑ مہنگائی کردی اور عوام کو پریشان نہ ہونے کے مشورے، ان کا بس چلے تو گھبراہٹ پر بھی ٹیکس لگادیں، چوہدری جہانگیر نواز

اوسلو(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہروں میں رمضان المبارک میں بھی شدید مہنگائی کر دی گئی ہے جو کہ سمجھ سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ابھی آئی ایم ایف سے قرضہ ڈیل مکمل ہونے میں وقت ہے اور پہلے سے ہی ملک میں بے تحاشا مہنگائی کر دی گئی ہے بعد میں مزید مہنگائی کر دی جائیگی۔

وزیراعظم کے عوام کو نہ گھبرانے کے مشورے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کو چاہیے کہ یہ کابینہ سے ایک ترمیم لے کر آئیں کہ گھبراہٹ پر ٹیکس لگا دیں۔ تاکہ ہم گھبرائیں بھی تو ڈر ڈر کے۔ چوبیس گھنٹے میں ایک دفعہ گھبرا لیں۔ ورنہ تو ہم روز روز گھبراتے ہیں۔ ابھی تو یہ مہنگائی آئی نہیں۔ ابھی مہنگائی نے انگڑائی لی ہے۔ ابھی اورمہنگائی آئے گی۔ اور اس کے بعد اور آئے گی۔ یہ نومبر دسمبر تک سلسلہ چلے گا۔ عمران خان کے 80 فیصد دعوے، نعرے، وعدے جھوٹے تھے۔ ہمارے اُن سے جو توقعات وابستہ ہو گئیں، وہ 80 فیصد جھوٹی نکلیں۔

 

ch. jehangir nawaz, president, ppp, norway