counter easy hit

وزیراعظم سیلیکٹ کرنے والے اچھی تقریر کرنے والے کیساتھ ساتھ ایک دوسرا ملک چلاسکنے والا بھی سلیکٹ کرلیتے تو ملک کی آج یہ حالت نہ ہوتی، چوہدری اقبال گجر

وزیراعظم سیلیکٹ کرنے والے اچھی تقریر کرنے والے کیساتھ ساتھ ایک دوسرا ملک چلاسکنے والا بھی سلیکٹ کرلیتے تو ملک کی آج یہ حالت نہ ہوتی، چوہدری اقبال گجر

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ صرف تقاریر سے پیٹ نہیں بھراکرتے۔ عوام جو ڈیڑھ سال سے مسلسل مہنگائی اورغربت کا عذاب بھگت رہے ہیں ان کو اچھی تقریر کرلینے والے اور لوگوں کو اپنے لفظوں میں الجھا لینے والے وزیراعظم سے کوئی فائدہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسلسل عالمی طور پر مایوسی اور مسئلہ کشمیر پر اپنے کمزور ہوتے موقف کو اپنی تقریر سے سہارا دیا ہے جو کہ کافی نہیں ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی تعلقات پر کہیں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک پر کام بند کرکے وزیراعظم نے اپنے ملک کےسب سے مضبوط حلیف کو مایوس کر رکھا ہے جو کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرناک اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا اگر سلیکٹ کرنے والے ایک اچھی تقریر کرنے والا سلیکٹ کرسکتے ہیں تو اس کے ساتھ ملک چلاسکنے والا بھی سلیکٹ کرلیں تاکہ ملک اورعوام معاشی گرداب سے نکل سکیں اور عوام کی کچھ مصیبتیں اورآلام کم ہوجائیں۔

ch. iqbal gujjar, senior, leader, ppp, France, says, select, need, a, working, Prime Minister, also, with, him, to, be, select

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website