counter easy hit

چوہدری محمداشرف دیونہ کی وساطت سے کھوکھرسٹریٹ گلی کی تعمیرکی منظوری دے دی گئی،

ch_muhammad_ashraf_deonaلالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) کنوینئرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سٹی سیٹھ قدیراحمدکی کاوشوں سے ممبرصوبائی اسمبلی حاجی چوہدری محمداشرف دیونہ کی وساطت سے کھوکھرسٹریٹ گلی کی تعمیرکی منظوری دے دی گئی، گلی کی تعمیرایک ہفتہ میں شروع ہوجائے گی، اس موقعہ پرگفتگوکرتے ہوئے سیٹھ قدیراحمدنے کہاکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفراقبال ،ایم پی اے حاجی چوہدری محمداشرف دیونہ حلقہ این اے 106،پی پی 112کی تعمیروترقی ،خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ،حلقہ میں گلیوں ،نالیوں کی تعمیر،سکولوں ،کالجوں کی تعمیرواپ گریڈیشن ،لالہ موسیٰ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کی منظوری،ڈویژنل پبلک سکول کی منظوری ان کی عوام دوستی اور ترقی پسندانہ سوچ کی عکاس ہے ،میاں برادران کی زیرقیادت چوہدری جعفراقبال ،چوہدری محمداشرف دیونہ حلقہ کو تعمیروترقی وخوشحالی کے حوالہ سے مثالی بناناچاہتے ہیں۔