counter easy hit

کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر یورپی راہنمائوں کے تحفظات آنا قابل اطمینان مگر یو اے ای حکومت کی طرف سے مودی کو سول ایوارڈ شرمناک اقدام ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر یورپی راہنمائوں کے تحفظات آنا قابل اطمینان مگر یو اے ای حکومت کی طرف سے مودی کو سول ایوارڈ شرمناک اقدام ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر اورسینئر راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے یو اے ای حکومت کی طرف سے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم روا رکھنے والے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ سول ایوارڈ کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر اہم یورپی راہنمائوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اداروں نے بھی اس کی شدید مذمت کی ہے اورکشمیر ایشو پر بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب حکمرانوں کو نظر آنا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث 16ویں روز بھی کرفیونافذ ہے۔ مقبوضہ وادی کےباسی اپنی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوگئے۔ مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بی جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا۔بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔

بھارت کے اس اقدام کودنیا بھرمیں انتہا پسندی کی نظرسے دیکھا جارہا ہے اور یورپی ممالک بھی کشمیر پر اپنی پالیسی تبدیل کر رہے ہیں جو کہ ایک قابل اطمینان بات ہے ایسے میں مسلمان حکمرانوں کو تدبر سے کام لیتے ہوئے اپنے معاشی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آواز بننا چاہیے نہ کہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کریں۔

CH ABDUR RAHMAN TARRRAR, VICE, PRESIDENT, OVERSEAS, UNITY, FRANCE, SAID, AWARD, TO, NARENDAR MODI, BY, UAE, IS, A, SHAMEFUL, ACT

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website