counter easy hit

وزیراعظم عمران خان دیانتداری کانمونہ ہیں، نئے سال میں معاشی اہداف بڑھانا محنتی اورجفاکش ہونے کی دلیل ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

وزیراعظم عمران خان دیانتداری کانمونہ ہیں، نئے سال میں معاشی اہداف بڑھانا محنتی اورجفاکش ہونے کی دلیل ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری عبدالرحمٰن تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان دیانتداری کانمونہ ہیں ۔ انہوں نے نئے سال میں معاشی اہداف کو مشکل بنایا اور ہر وزارت کو اس کی استعداد سے زیادہ کام کرنے کیلئے مشکل ٹاسک دیے یہ سب وزیراعظم عمران خان کے محنتی اور دیانتدارہونے کی دلیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم عمران خان میں جو صلاحتیں ہیں وہ کہیں اور نہیں ہیں، ان کی قیادت میں اداروں کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا جارہا ہے، تمام بڑے ادارے جو ماضی میں خسارے میں تھے انھیں اب منافع کی جانب گامزن کر دیا ہے، ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے بارے میں اپنا دل صاف رکھے اوروزیراعظم پاکستان پر اعتماد کو اسی طرح قائم رکھے ۔حکومت  تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مخلصانہ کوشش کررہی ہے، پاکستان ایک ایک انچ زمین کی حفاظت حکومت اورعوام  نے کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 100ارب کا جوان پروگرام کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ہنر مند پروگرام بھی شروع ہو چکا ہے جس کا مقصد ہے کہ اپنی نئی نسل کو ہنر اور کاروبار کے لئے وسائل فراہم کر کے انھیں اپنے پائوں پر کھڑا
کریں اور یہاں سے بھی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوسکیں

CH. ABDUR RAHMAN TARAR, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, SAYS, PTI, LEADER, IMRAN KHAN, HAVE, COURAGE, AND, FAITH, AND, HE, WILL, SUCCEED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website