counter easy hit

پی آئی اے نے سعودیہ کیلئے پروازوں میں اضافے کی اجازت مانگ لی،قومی ائرلائن کے سی ای او کی سعودی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پروازوں کی بحالی کے بعد صورتحال کے پیش نظر اس میں اضافے کا امکان ہے۔ قومی ائر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے اس حوالے سے ملاقات کی ۔سعودی عرب پروازوں میں آئندہ آنے والے دنوں میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور سعودی سفیر کے درمیان ہفتہ وار 26 پروازیں چلانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پی آئی کے سی ای او اور سعودی سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون خصوصاً پی آئی کی سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے بین الاقوامی پروازوں پر سے جزوی طور پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کے بعد پی آئی نے پاکستان سے سعودی عرب جانے کے لیے ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ’پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائی جائیں گی جن کی ٹکٹس کے فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سے دمام، جدہ اور ریاض کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پہلے خالی پروازیں چلائی جا رہی تھیں تاکہ سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کو واپس لایا جاسکے تاہم سعودی عرب کی جانب سے جزوی طور پر پابندیاں ہٹانے کے بعد اب پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافر ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website