counter easy hit

سرگودھایونیورسٹی کے سی ای او کی ہتھکڑوں میں ہلاکت، انکوائری رپورٹ میں کس کا قصور نکلا اور کیا سزا دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف سرگودھالاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) میاں جاوید احمد کی ہتھکڑیوں میں موت کے معاملے پرانکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنزنےتین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی او کی ہتھکڑیوں میں موت اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اس معاملے پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے انکوائری کی جس کی رپورٹ انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کردی ۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی پولیس گارڈز انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبد القیوم، ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم اور کانسٹیبل عمران نے فرائض سے غفلت برتی۔اسی رپورٹ کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم دیدیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق میاں جاوید احمد کی ہتھکڑیاں نہ کھولنے میں ایمرجنسی پولیس گارڈز کے مذکورہ اہلکاروں کی بدنیتی شامل نہیں تھی تاہم ایمرجنسی پولیس گارڈز کے اہلکاروں نے قانون پر عمل پیرا ہونے کیلئے حد سے زیادہ محتاط ہونے کی کوشش کی اور اس سے معاملہ زیادہ گھمبیر ہوگیا۔ یاد رہے کہ نیب پر الزام لگایا گیا تھا لیکن نیب کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ ان کی طرف سے صحت مند حالت میں مرحوم کو جیل حکام کے حوالے کیا گیا تھا جبکہ جیل حکام کا موقف تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔