counter easy hit

فوجی ترجمان و حکام عدالتی فیصلہ تسلیم کریں کیونکہ۔۔۔۔۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کا مشرف کے فیصلے پر دبنگ رد عمل سامنےآگیا

لاہور (ویب ڈیسک)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجدمیر نے کہا ہے کہ فوجی ترجمان کو عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے،پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں ملنے والی سزا کا فیصلہ خوش آئند ہے،اَب پھانسی کی سزا کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے تاکہ سویلین بالا دستی کا خواب حقیقت بن سکے۔

ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے

 

سابق صدرپرویزمشرف کی سزاپرردِعمل کااِظہارکرتےہوئےسینیٹرساجدمیرکاکہناتھاکہ دلیرانہ فیصلہ کرنےپرعدالت کوخراجِ تحسین پیش کرتےہیں،حکومت نےسنگین غداری کیس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جوناکام ثابت ہوئی،پرویزمشرف کےحواریوں کےساتھ حکومت کوبھی شکست کامنہ دیکھناپڑا،آج جمہوریت کی فتح کادن ہے۔اُنہوں نےکہاکہ پھانسی کی سزاکےفیصلےپرعمل درآمدہوناچاہیےتاکہ سویلین بالادستی کاخواب حقیقت بن سکے،اِس فیصلے کےبعدطالع آزماؤں کی طرف سے جمہوریت پرشب خون مارنےکاباب بندہوجائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ فوجی ترجمان کو بھی عدالت کافیصلہ تسلیم کرنا چاہیے،فوج سرحدوں اورملکی سلامتی کےلیےخدمات انجام دیتی ہے،یہی اُس کا مینڈیٹ ہے،تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا،اس فیصلے سے نواز شریف کی سویلین بالادستی کی تحریک کوجلا ملی ہے۔دوسری طرف ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا،اِس فیصلے سے جمہوریت کو تقویت حاصل ہو گی،سیاستدانوں کو پھانسی دی جاسکتی ہے تو آمرکو کیوں نہیں؟۔

CENTERAL, AMEER, JAMAT E AHAL E HADEES, SAID, PEOPLE, SHOULD, ACCEPT, COURT, VERDICT, AGAINST, MUSHARAF

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website