counter easy hit

پنجاب

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ سجاول پل کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ سجاول پل کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے نئےٹھٹھہ سجاول پل کا افتتاح کردیاہے۔سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ پل ریکارڈ مدت اور کم ترین لاگت میں تیارکیاگیاہے۔ نوتعمیرشدہ ٹھٹھہ سجاول پل کے افتتاح کےلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ہیلی کاپٹرمیں پہنچے اورخودگاڑی ڈرائیوکرکے پل کاافتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی […]

مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب سے قلمدان واپس لینے کی مہلت ختم

مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب سے قلمدان واپس لینے کی مہلت ختم

سندھ حکومت کو مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سے قلمدان واپس لینے کےلیے مہلت ختم ہوگئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے قلمدان کی واپسی کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ عدالتی حکم کے بعد چیف سیکریٹری کو […]

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران 17افراد جان بحق جبکہ اٹھارہ افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں چودہ جنوری سے 26جنوری تک بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں […]

ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا

ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا

ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے، ایک سال میں 20 ہزار سے زائدگارڈز کو تربیت دی جائے گی،سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی تربیت بھی دی جائیگی۔ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہرحکومت کی بنیادی ذمہ داری تو ہوتی ہی […]

پرویز خٹک نے پارٹی سے صوبائی صدارت کا عہدہ مانگ لیا

پرویز خٹک نے پارٹی سے صوبائی صدارت کا عہدہ مانگ لیا

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے صوبہ کے لیے پارٹی کی صدارت کا عہدہ مانگ لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی […]

فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جے یو آئی ایف

فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جے یو آئی ایف

جمعیت علمائے اسلام ف نے واضح کیا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا اور مولانا فضل الرحمان کے رضامند ہونے کی خبریں ڈس انفارمیشن ہے، جے یو آئی فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کے موقف پر قائم ہے۔ پشاور سے جاری بیان میں جے یو آئی ف کے […]

پنجاب ،نام والی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا اعلان

پنجاب ،نام والی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے عوام اور نجی کمپنیوں کے نام والی نمبر پلیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا، اس مقصد کے لیے محکمہ ایکسائز نے ٹینڈر کی منظوری بھی دے دی ۔ پنجاب حکومت کے مطابق نام والی نمبر پلیٹ مطلوبہ رقم لے کر جاری کی جائے گی،جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی آمدنی ہوگی۔لاہور […]

خیبرپختونخوا: 3 افسران تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ

خیبرپختونخوا: 3 افسران تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ

خیبرپختون خوا کے پبلک پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کے 3افسران تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ کردیے گئے، ان پر ہوٹل کے عملے کی خواتین پر مجرمانہ حملے کا الزام ہے، یہ افسران ٹریننگ کے لیے بینکاک گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 25 اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ٹریننگ پر تھائی لینڈ میں تھے،ٹریننگ کا […]

خیبرپختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں 2 ملی میٹر سے زیادہ بارش رکارڈ کی گئی۔بالاکوٹ 22 اور پٹن میں 20 ملی میٹر، کاکول اور مالم جبہ میں 12ملی میٹر ،لوئیر دیر اور رسالپور 7ملی میٹر دیر 13 اور چترال میں 9 ملی […]

ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی

ڈیرہ غازی خان میں سیکورٹی اداروں کی کارروائی

ڈیرہ غازی خان میں ایلیٹ فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ سے متصل قبائلی علاقے کلیری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایلیٹ فورسز اور قانون نافذ کرنے […]

لاڑکانہ میں فائرنگ، 2افراد ہلاک

لاڑکانہ میں فائرنگ، 2افراد ہلاک

لاڑکانہ کے نیوبس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین مقدمے کی پیشی کےلیے عدالت جارہے تھے،واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔فائرنگ کرنےوالےفرارہو گئے۔مقتولین کی شناخت الطاف میرانی اورعبدالحلیم میرانی کے نام سے ہوئی ۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 25

تنازع کے باوجود سندھ اسمبلی میں ’چیمبر ‘کی گونج

تنازع کے باوجود سندھ اسمبلی میں ’چیمبر ‘کی گونج

چیمبر میں آنے کی دعوت پر تنازع کے باوجود قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت ارکان نے چیمبر کی تکرار نہ چھوڑ ی۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کامران اختر کو چیمبر میں آنے سے منع کردیا ۔ صوبائی وزیر امداد پتافی اور نصرت سحر عباسی کے درمیان جھگڑے کی وجہ بننے والے چیمبر کا […]

وفاقی حکومت کا فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نےوفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں(فاٹا) کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بل منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں فاٹا کو خیبر […]

کوئٹہ سمیت صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع

کوئٹہ سمیت صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع

بلوچستان میں موسم کی شدت کےباوجود پولیو مہم جاری رکھنےکے فیصلے کے بعد آج سے کوئٹہ سمیت صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق صوبےکے13اضلاع میں پولیو مہم آج سےشروع کردی گئی ہے، مہم کوئٹہ،بارکھان،بولان،جھل مگسی،قلعہ عبداللہ،خاران،خضدار،لورالائی،موسی خیل،پشین ،شیرانی ،سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔مہم میں 13لاکھ […]

پنجاب: ایف آئی اے کے چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

پنجاب: ایف آئی اے کے چھاپے، 6 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،جعلی دستاویزا ت کے ذریعے ساؤتھ افریقا اور اٹلی جانے والے ملزماں سمیت 6افراد گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق گوجرنوالہ سے محمد آصف لاہور سےمدثر حنیف، نواز کو انسانی سمگلنگ اور جعلی دستاویزات تیار کرنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔جعلی […]

کراچی کے ترقیاتی منصوبے جون سے پہلے مکمل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کے ترقیاتی منصوبے جون سے پہلے مکمل ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ترقیاتی منصوبے رواں سال یکم جون سے پہلے مکمل کرلیے جائیں گے، چار پانچ مہینے کی تکلیف ہے،کراچی والے برداشت کرلیں پھر فائدے ہی فائدے ہوں گے۔ مرادعلی شاہ نےکراچی میں ہاکس بے روڈ پر یونس آباد پل کا افتتاح کردیا ۔چھ ماہ […]

انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلوں گی، نصرت سحر عباسی

انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلوں گی، نصرت سحر عباسی

مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں خود کو جلانے کی دھمکی دے دی جبکہ نثار کھوڑو نے امداد پتافی کو نصرت سحر سے باضابطہ معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر […]

امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ لی

امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ لی

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما امداد پتافی نے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی سے معافی مانگ لی اور انہیں بہن کہہ کر چادر اڑھائی۔ نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا۔ امداد پتافی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں انسان ہوں، اس دن مجھ سے غلطی ہوئی، […]

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ

بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے13اضلاع میں انسداد پولیو مہم کادوسرامرحلہ کل سےشروع ہورہاہے۔ انسداد پولیو مہم کےدوسرے مرحلےکےلئےتمام ضروری اقدامات کرلئےگئے ہیں،مہم کوئٹہ، بارکھان، بولان، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ، خاران، خضدار، لورالائی، موسی خیل، پشین، شیرانی، سبی اور واشک میں چلائی جارہی ہے۔ اس کےعلاوہ ژوب کی کچھ یونین کونسلوں میں بھی بچوں کو پولیو سے […]

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت

ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے 2015سے پہلےزیر التواء کیسز میں سابقہ رولز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت میں کئی سالوں سے ادویات […]

انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیر امداد پتافی سٹپٹا گئے

انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیر امداد پتافی سٹپٹا گئے

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن امداد پتافی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر کے درمیان خوب تکرار ہوئی۔انگریزی میں جوا ب کی درخواست پر صوبائی وزیرامداد پتافی سٹپٹاگئے۔ آج اجلاس میں سوال جواب سیشن کے دوران امدا پتافی نے نصر ت سحر کو ڈرامہ کوئین اور رسی […]

تاجروں نےآرمی چیف سے سندھ حکومت کی شکایت کردی

تاجروں نےآرمی چیف سے سندھ حکومت کی شکایت کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں وصنعت کاروں نے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور سندھ حکومت کی شکایت بھی لگائی۔ تاجروں نے آرمی چیف کو بتایا کہ سندھ حکومت ذمے داری ٹھیک سے نہیں نبھارہی،کراچی کو گنداترین شہر بنادیا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی […]

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فتح محمد برفت کو چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس […]

لاپتہ افراد کی بازیابی:حکومت سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاپتہ افراد کی بازیابی:حکومت سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

سندھ ہائیکورٹ نےسو سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرحکومت سندھ اور صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹس کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹس عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو صوبائی ٹاسک فورس کی […]