counter easy hit

خبریں

بلاول بھٹو ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لیے خود سرگرم

بلاول بھٹو ناراض پارٹی رہنماؤں کو منانے کے لیے خود سرگرم

اسلام آباد : پی پی رہنماؤں کے استعفے سامنے آنے پرقیادت نے پارٹی کوازسر نو فعال بنانے اور ناراض رہنماؤں کو منانے کیلیے رابطوں کا سلسہ شروع کر دیا اور اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری خود سرگرم ہو گئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ کرنے اور عوامی رابطے […]

یونان کے لئے بیل آؤٹ پیکج عوام نے مسترد کر دیا

یونان کے لئے بیل آؤٹ پیکج عوام نے مسترد کر دیا

ایتھنز : یونان کی عوام نے یورپی یونین کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی سخت شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز بیل آؤٹ پیکج کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے مطابق 61 فیصد عوام نے یونان کے لئے بیل آؤٹ پیکج کی سخت […]

آپریشن ضرب عضب کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، رچرڈ اولسن

آپریشن ضرب عضب کے نتائج انتہائی متاثر کن ہیں، رچرڈ اولسن

پشاور : امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو سراہتے ہوئے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی وار کو اختتام پذیر ہو جانا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان آرمی نے […]

کوئٹہ:جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ:جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس […]

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد : حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام ضابطوں کو بالا طاق رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب ستائیس کروڑ روپے کا ڈسکاوٴنٹ دے دیا، مینجمنٹ کی غفلت کے باعث 9 کروڑ بیس لاکھ روپے زر تلافی کی مد میں ادا کرنا پڑے۔ اندھیر نگری چوپٹ […]

عامر خان فلم دنگل میں وزن بڑھانے اور کم کرنے کے چکر میں پھنس گئے

عامر خان فلم دنگل میں وزن بڑھانے اور کم کرنے کے چکر میں پھنس گئے

ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان نے فلم میں کشتی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے اپنا وزن کم کر لیا ہے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے حوالے سے مشہور ہیں جب کہ یہی کچھ انہوں نے اپنی نئی […]

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آج تیسویں سالگرہ منا رہے ہیں

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آج تیسویں سالگرہ منا رہے ہیں

ممبئی : بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شامل رنویر سنگھ آج اپنی تیسویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ بینڈ باجا بارات سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے رنویر سنگھ کی پہلی ہی فلم سپرہٹ ہوگئی۔ لیڈیز ورسز رکی بہل اور بمبئے ٹاکیز کے بعد رنویرسنگھ نے فلم لٹیرا میں کمال اداکاری […]

امریکا نے جاپان کو ہرا کر وومن فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

امریکا نے جاپان کو ہرا کر وومن فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

وینکوور : کینیڈا میں ہونے والے وومن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکا نے جاپان کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔ کارلی لائیڈ ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی امریکی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ اس سے پہلے امریکا کی خواتین کی فٹبال ٹیم نے جرمنی کو صفر کے مقابلے میں دو گول […]

پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن مستحکم، دوسری اننگز میں 288 رنز بنا لئے

پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پوزیشن مستحکم، دوسری اننگز میں 288 رنز بنا لئے

پالی کیلے : پالی کیلے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم اپنے کل کے سکور 209 میں صرف چھ رنز کا اضافہ کرکے آوٹ ہو گئی۔ سرفراز احمد 78 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ شاہینوں کو پہلی اننگز میں 63 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کا دوسری اننگز میں […]

فلم ”ویلکم” کے سیکوئل ”ویلکم بیک” کا پوسٹر ریلیز

فلم ”ویلکم” کے سیکوئل ”ویلکم بیک” کا پوسٹر ریلیز

ممبئی : کترینہ کیف اور اکشے کمار کی 2007 کی ہٹ فلم ویلکم کا سیکوئل ویلکم بیک ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ فلم میں اکشے کمار کی جگہ جان ابراہم جلوہ گر ہوں گے جبکہ شروتی ہاسن نے کترینہ کیف کی جگہ لی ہے۔ ویلکم بیک کے پوسٹر میں انیل کپور، نانا پاٹیکر اور پاریش […]

سائنس فکشن فلم ”جراسک ورلڈ” کا باکس آفس پر راج برقرار

سائنس فکشن فلم ”جراسک ورلڈ” کا باکس آفس پر راج برقرار

نیو یارک : دیوقامت ڈائناسارز پر مبنی فلم جراسک ورلڈ کا باکس آفس پر تاحال راج برقرار ہے۔ فلم 12 جون کو ریلیز کی گئی اور اب چوتھے ہفتے میں 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فلم 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے امریکی تاریخ کی […]

پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی

پی سی بی نے زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی ذرائع نے رواں سال ہونے والی سہ ملکی سیریز کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان زمبابوے سمیت ویسٹ انڈیز اور پاکستان شرکت کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز […]

عمران خان نے پینتس پنکچر کا جھوٹ بولا، نااہل ہونا چاہیے: عابد شیر علی کا مطالبہ

عمران خان نے پینتس پنکچر کا جھوٹ بولا، نااہل ہونا چاہیے: عابد شیر علی کا مطالبہ

فیصل آباد : عابد شیر علی کا فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے دو سال میں ریکارڈ جھوٹ بولے جس پر انہیں نااہل ہونا چاہیے۔ پہلے عمران خان 35 پنکچروں کا رونا روتے رہے اور […]

کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: الطاف حسین

کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: الطاف حسین

کراچی : لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں خواتین اور بزرگ کارکنوں کے اجلاس سے فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس نے بھی عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اس رہنماء پر غداری کے الزامات لگائے گئے۔ باچا خان کو غدار کہا گیا۔ بلوچ رہنماؤں پر […]

بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر میں رات گئے بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر میں رات گئے بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کا منہ توڑ جواب

سیالکوٹ : بھارت کا جنگی جنون ہے کہ کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اخلاقیات اور انسانیت جیسے الفاظ سے نا آشنا دشمن نے ایک بار پھر سرحدی علاقوں کے پرامن پاکستانیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سرحد پار سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ سیکٹر کے قریبی علاقوں کو نشانہ بنایا […]

عام انتخابات میں 35 پنکچر کی بات کرنیوالے اپنے موقف پر قائم ہیں: عمران خان

عام انتخابات میں 35 پنکچر کی بات کرنیوالے اپنے موقف پر قائم ہیں: عمران خان

اسلام آباد : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی الزامات کا دفاع کیا۔ کہتے ہیں کہ 35 پنکچرز کی بات کرنے والے بھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ حفیظ پیرزادہ نے بھی انکوائری کمیشن کو بتا دیا کہ 35 نہیں بلکہ 70 پنکچر لگے۔ […]

رائیونڈ : حساس ادارے اور پولیس کا سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار

رائیونڈ : حساس ادارے اور پولیس کا سرچ آپریشن، 35 افراد گرفتار

لاہور : پولیس ذرائع کے مطابق 25 جون کو ڈیرہ اسماعیل خان سے دہشت گردوں کا گائیڈ شکیل نامی شخص لاہور میں داخل ہو چکا ہے اور وہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں رہائش پذیر ہے۔ شکیل لاہور میں 13 سالہ خود کش بمبار سمیت کئی مشتبہ افراد کو لے کر آیا تھا۔ جو دہشت […]

موسٹ ڈیزائریبل مین آن ارتھ کہے جانے پر شرم آتی ہے، شاہ رخ خان

موسٹ ڈیزائریبل مین آن ارتھ کہے جانے پر شرم آتی ہے، شاہ رخ خان

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان فلموں میں ہر قسم کے مناظر انتہائی دیدہ دلیری سے فلم بند کرادیتے ہیں لیکن جب انہیں “موسٹ ڈیزائریبل مین آن ارتھ ” پکارا جاتا ہے تو وہ شرم سے پانی پانی ہوجاتے ہیں۔ ممبئی میں ایک فلمی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان […]

پالی کیلے ٹیسٹ ؛ دوسری اننگز میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پالی کیلے ٹیسٹ ؛ دوسری اننگز میں سری لنکا کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

پالی کیلے : سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جس کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں مہمان ٹیم کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 35 رنز بنالئے۔ سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے تیسرے […]

گوجرانوالہ حادثہ : متاثرہ ٹرین کی بوگیاں اور انجن کو پانی سے نکال لیا گیا

گوجرانوالہ حادثہ : متاثرہ ٹرین کی بوگیاں اور انجن کو پانی سے نکال لیا گیا

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی چار بوگیاں نکال لی گئیں، انجن اور ایک اور بوگی کو بھی نکال لیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ گوجرانوالہ کے ہیڈ چھناواں پل ٹرین حادثے کے چوتھے روز بھی ریلیف آپریشن جاری ہے، محکمہ ریلوے کی جانب سے […]

اسلام آباد میں غیرمعیاری کھانے سے سویٹ ہوم کے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر

اسلام آباد میں غیرمعیاری کھانے سے سویٹ ہوم کے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر

اسلام آباد: غیرمعیاری کھانا کھانے سے مقامی سویٹ ہوم کے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام آباد کے مقامی سویٹ ہوم میں غیرمعیاری کھانے کھانے سے 150 بچوں کو حالت بگڑنے پر پمز اسپتال لایا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی طبیعت […]

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

بنوں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 […]