counter easy hit

کراچی

گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیر سےکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی ہے،جس میں کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا، گورنر سندھ نے کہا کراچی کی اصل شناخت بحال کرنے کیلیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ امن کے […]

سلیم شہزاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

سلیم شہزاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں گرفتار سابق رہنما ایم کیو ایم سلیم شہزاد کو 18 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ، سلیم شہزاد کا کہناہےکہ گردے اور جگر کا کینسر ہے ، گرفتاری کا اندازہ نہیں تھا، شرجیل میمن کو دیکھیں حفاظتی ضمانت پر ہیں ۔ سلیم شہزاد کوانسداد […]

جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا، سپریم کورٹ

جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا، سپریم کورٹ

سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ جو کام اداروں کے کرنے کا تھا وہ کمیشن نے کیا،اداروں اورحکومتوں کےکام اگرجج کریں گےتو پیچھے کیارہ گیا۔ اس کیس کی سماعت میں شرمائیں گے نہیں۔ وزیرداخلہ کےاعتراضات پربارکونسل کو جواب اور وزیرداخلہ کے وکیل کو رپورٹ کی تیاری میں […]

ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو گئی، صدر ممنون

ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہو گئی، صدر ممنون

صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی بن قاسم میں فوجی فرٹیلائزر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔منصوبے سے 118میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگئی، انہوں نےکہا کہ ملک میں بجلی کی بھرپور پیداوار شروع ہوگئی ،اب ترقی کاعمل تیزہوگا،بجلی سےکراچی کی شہری آبادی بھی فائدہ اٹھاسکے گی۔ بن قاسم کراچی میں پاکستان کے پہلے […]

کراچی: افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ، سفارتکار جاں بحق

کراچی: افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ، سفارتکار جاں بحق

کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے میں سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سےسفارت کار محمد ذکی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ میں ملوث ملزم کو حراست میں لےلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں افغان قونصل خانے کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا […]

ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد دبئی سے پاکستان روانہ

ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد دبئی سے پاکستان روانہ

کراچی، افضل ندیم ڈوگر…ایم کیوایم کے بانی رکن اور مرکزی رہنما سلیم شہزاد طویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد دبئی سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔ سلیم شہزاد غیرملکی پرواز سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعدکراچی پہنچیں گے۔ روانگی سے قبل فون پر جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم سے تعلق رکھنے والے تمام […]

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 6 افراد کا قاتل اور اغواکار گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 6 افراد کا قاتل اور اغواکار گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6افراد کے قتل میں ملوث ملزم سمیت ایک کم عمر اغواکار کو بھی گرفتار کرلیاہے۔ مواچھ گوٹھ پولیس نے اسپارکو روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گینگ وار ملزم محمد فاروق عرف فرحان دادا کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 6 افراد […]

کراچی اسٹریٹ کرائمز، خاتمے کیلئے مساجد سے اعلانات کا فیصلہ

کراچی اسٹریٹ کرائمز، خاتمے کیلئے مساجد سے اعلانات کا فیصلہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کے لیئے پولیس نے انوکھا حل نکالا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مساجد میں اعلان کرانےکافیصلہ کرلیا ہے۔ ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمزکیخلاف آگاہی کےاعلانات کرائےجائیں گے اوراسٹریٹ کرائم کا شکار افرادپولیس کو رپورٹ کریں۔اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے اورنگی ٹاؤن میں اب مساجد سے […]

کراچی: سلیم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی: سلیم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا

ایم کیوایم کے بانی رکن اور مرکزی رہنما سلیم شہزاد کوطویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد دبئی سے کراچی پہنچنے پرگرفتارکرلیا گیا کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے سلیم شہزاد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن عاصم قائم خانی نے بتایاکہ سلیم شہزاد کو امیگریشن حکام نے روک لیا ہے […]

سلیم شہزاد کا کل وطن واپس آنے کا اعلان

سلیم شہزاد کا کل وطن واپس آنے کا اعلان

سیاسی رہنما سلیم شہزاد نےکل وطن واپس آنےکا اعلان کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کل کس کےساتھ کھڑا ہوں گاوطن واپسی پر بتاؤں گا۔ سلیم شہزادنےیس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3 دہائی سے سیاست میں ہوں،اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کی سیاست کراچی میں ہو اور کراچی والے ہی یہ […]

کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےعملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کا […]

کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ: کاہان کے علاقے سوراپ میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ یس اردو نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔ترجمان ایف سی کے […]

کراچی ترقی نہیں کرتا توملک آگے نہیں بڑھتا، گورنرسندھ

کراچی ترقی نہیں کرتا توملک آگے نہیں بڑھتا، گورنرسندھ

کراچی: گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور جب شہر ترقی نہیں کرتا تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیرعمر نے نجی یونیورسٹی کے کا نووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں کراچی کے کاروبار کے لئے اچھی نہیں، ماضی میں 10 منٹ میں کراچی […]

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق عدالتی کمیشن کی کارروائی جاری ہے۔ عدالتی کمیشن آئندہ ہفتے اندرون سندھ کا دورہ کرے گا۔دوران سماعت مئیر کراچی وسیم اختر نے کمیشن کو پانی کی فراہمی اور نکاسی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔ واٹر بورڈ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ محمود […]

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 2 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق […]

مراد علی شاہ کی ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

مراد علی شاہ کی ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی پاکستان کو چلانے والا انجن ہے،کراچی میں جاری ترقیاتی کام کے باعث ہونے والے مسائل پر شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے شہر میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں جیم خانے […]

کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے بارش

کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے بارش

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی، تیز بارش اور ساتھ ٹھنڈی ہوائوں سے خوشگوار ہوگیا ہے۔ آئی آئی چندریگر روز، بفرزون، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، گرومندر ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشن، نارتھ کراچی کے علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے۔ بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے موسم […]

منہ کے سرطان کی شرح کراچی میں 30 فیصد ہے

منہ کے سرطان کی شرح کراچی میں 30 فیصد ہے

پاکستان میں خواتین کو سب سے زیادہ چھاتی کا سرطان جبکہ مردوں کو زبان ، جبڑے اور حلق کا سرطان لاحق ہے ۔ دنیا بھر میں منہ اور حلق کے سرطان کی شرح 5فیصد ہے جبکہ کراچی میں یہ شرح 30فیصد ہے۔ کراچی کی عورتوں میں منہ کا سرطان عام ہوتا جا رہا ہے، جبکہ […]

کراچی: ہوٹل آتشزدگی کیس، 5 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی: ہوٹل آتشزدگی کیس، 5 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی میں جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے ضمنی چالان جمع کرانے کیلئے مزید وقت طلب کرنے پرسماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل […]

ڈی جی رینجرز کا لیاری کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز کا لیاری کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق انہوں نے لیاری میں نواں لین، میراں ناکہ، گبول پارک اور چیل چوک کا دورہ کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ سیکٹر کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو علاقے کی صورتحال اور کارروائیوں […]

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر منی بس نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر منی بس نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر منی بس کے ڈرائیور نے طالبہ کو کچل کر ہلاک کردیا جبکہ حادثے میں طالبہ سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی بس نے یونیورسٹی روڈ پر اردو یونیورسٹی کے قریب طالبہ کی جان […]

کراچی: رضویہ کے علاقے میں کارروائی، 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: رضویہ کے علاقے میں کارروائی، 3 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی میں رضویہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے تین جعلی پولیس اہلکار وں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کےمطابق ملزمان پولیس اہلکار بن کو شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول، وردیاں، پولیس کیپ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی ہے، ملزمان میں سلمان خان، سجن اور وجاہت […]