counter easy hit

کاتالونیا رہنما کارلس پوئیمونٹ نے آزادی کا اعلان معطل کر دیا

بارسلونا: کاتالونیا رہنما نے پارلیمنٹ سے کہا کہ ریفرنڈم کے اعلان کو معطل کر دیں تاکہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکے۔

Catalonia leader Carles Puigdemont suspended the announcement of independenceعلاقائی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاتالونیا رہنما کارلس پوئیمونٹ نے کہا کہ آزاد ریاست بننے کا عوام سے ملنے والا مینڈیٹ وہ قبول کرتے ہیں، یکم اکتوبر کے ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر کاتالونیا کو آزاد ملک بننے کا حق حاصل ہو چکا ہے، یہ حق بھی مل چکا ہے کہ اسے سنا جائے اور احترام کیا جائے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے کہا کہ ریفرنڈم کے اعلان کو معطل کر دیں تاکہ ڈائیلاگ کا سلسلہ شروع ہو سکے۔