counter easy hit

الیکشن 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے جاری

ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ریٹرننگ افسروں کی جانب سے پبلک نوٹس جاری، امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے، 2سے 6 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 27جون کو آویزاں کی جائے گی۔

Candidates nominated for election 2018الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی فیس 100 روپے ہے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے ہفتہ اور اتوار کو بھی لیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے ہے۔نامزدگی فارم کے ساتھ امیدوار اور تجویز و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی دینا لازم ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے انتخابات میں ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں سیکیورٹی فیس ضبط کرلی جائے گی۔اس کے علاوہ امیدواروں کے انتخابی اخراجات کے لیے کھولے گئے خصوصی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا لازم ہیں جب کہ اثاثوں کی تفصیلات اور قرضہ نادہندگان سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا لازم ہے۔