counter easy hit

’’ کیمرون صاحب ! اپنے ہاتھ کی انگلیاں۔۔۔۔‘‘ آصف زرداری نے جب

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران ملائیشین وزیر اعظم مہاتری محمد کی اہلیہ نے عمران خان سے درخواست کی کہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں، جس پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے اصرار پر انہوں نے نہ صرف عمران خان کا ہاتھ پکڑا بلکہ خوشی کا اظہار بھی کیا ۔ اس سارے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔ لیکن جب سابق صدر آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون سے مصافحہ کیا تو بین الاقوامی میڈیا نے اس کے بارے میں کیا کہا؟ جان کر آپ کو بھی نہایت افسوس ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی نامور اینکر پرسن مہر عباسی کا کہنا تھا کہ اپنوں کی سازش، بین الاقوامیی قوتوں کی سازش ، سیاستدانوں کی سازش، سازش کا اپنا وجود ہو نہ ہو یہ اپنی ہی کوتاہیوں اور غلطیوں کا اعمال نامہ ضرور ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی نے آپ کو مینڈیٹ دیا لیکن یقین مانیئے اللہ تعالیٰ نے اآ پکی شخصیت کو وہ سحر بخشا ہے کہ پوری دنیا اآپ سے متاثر ہے اور یہ اللہ کی خاص رحمت ہے آپ پر کہ دنیا کےایک لیڈر سے ملائیشیا کی خاتون اول نے ہاتھ پکڑنے کی درخواست کی اور ساتھ تصویر بنوانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے بھی لیڈر دیکھ چکے ہیں جن کے بارے میں ڈیوڈ کیمرون سے ہاتھ ملانے پر بین الاقوامی میڈیا نے لکھا کہ ’’ کیمرون صاحب ! مسٹر ٹین پرسنٹ سے ہااتھ ملانے پر اپنے ہاتھ کی انگلیاں ضرور گن لیجیئے گا ‘‘۔