counter easy hit

سرفراز احمد نے کس طاقت سے مدد مانگ لی ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

By what strength did Sarfraz Ahmed seek help? Knowing you will not believe

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے حمایت کرنے کی اپیل کردی ۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہترین کوششیں کیں، گزشتہ 3 برس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ آئی، پی ایس ایل کے فائنل ہوئے، ورلڈ الیون اور سری لنکا کی ٹیمیں کھیل کر گئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا مکمل کردار ادا کر رہا ہے کہ یہاں کرکٹ واپس آئے لیکن اب آئی سی سی اور دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈز کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی حمایت کریں کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ دوسرے ممالک میں جاکر انہیں سپورٹ کیا ہے، پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، ہماری درخواست ہے کہ ٹیمیں یہاں آئیں، انہیں فول پروف سکیورٹی دی جائیں گی کیونکہ ماضی میں بھی جو ٹیمیں آئی ہیں انہیں ہماری سکیورٹی فورسز، انتظامیہ نے مکمل سکیورٹی دی ہے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانےکی ترغیب ملے گی، پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنا ہر کسی کا ہدف ہے، اس سے قبل ایسا لگتا تھا کہ ڈومیسٹک ٹیموں سے کچھ کھلاڑیوں کو بیٹھنا پڑے گا لیکن جو ٹیمیں تشکیل پائیں ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور زیادہ تر کھلاڑی ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل ہونگے، اس سے مقابلہ بڑھے گا اور کھلاڑیوں کو صوبائی ٹٰیم میں اپنی جگہ بنانے کےلئے سخت محنت کرتے ہوئے اپنا 100 فیصد دینا ہوگا،سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹیموں میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ وہ کھلاڑی بھی ہیں جو مستقبل میں ملک کےلئے کھیلیں گے۔کپتانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ پی سی بی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون کپتان ہوگا کون نہیں، جہاں تک مصباح الحق اور وقاریونس کی بات ہے تو انہیں پہلے بھی سپورٹ کیا تھا اور آگے بھی کریں گے، کوئی بھی کپتان ہو اسے کرکٹ بورڈ کی پوری سپورٹ ہونی چاہیے، اس سے کپتان اعتماد سے فیصلہ لیتا ہے، اور ڈومیسٹک میں جو کھلاڑی اچھا پرفارم کرے گا اس کا سلیکٹر اس کی کارکردگی سے متعلق چیف سلیکٹر کو آگاہ کرے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website