counter easy hit

لاہور کی نرس نے پولیس والے پر 10 لاکھ روپے لٹا دیے ، مگر پھر ایسا کیا ہو گیا کہ روتی بلکتی عدالت پہنچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کی عدالتوں میں ایک اور اسکینڈل کی بازگشت سنائی دینے لگی ، مقامی سرکاری ہسپتال کی نرس اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے ازالے کے لیے عدالت پہنچ گئی ، متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کانسٹیبل عادل قدیر کے ظلم اور زیادتی کا شکار ہو ئی ہے ۔ جس نے

شادی کا جھانسہ دے کر دو سال تک بداخلاقی کی اور آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر10 لاکھ روپے بھی ہڑپ کرلئے ،متاثرہ جناح میموریل ہسپتال کی نرس اپنی والدہ کے ہمراہ انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔عدالت میں کرسچن لڑکی الیزبتھ نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائراندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کانسٹیبل عدیل قدیر نے اسے شادی کا جھانسہ دیا، دو سال تک شادی نہیں کی اوردھوکے سے بداخلاقی کا نشانہ بناتارہا،پھراس کو بطور نرس آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دیا اور 10 لاکھ روپے ہڑپ کر گیا ،تھانہ سول لائنز پولیس کو بھی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے ۔عدالتی سماعت کے بعد متاثرہ نرس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیوہ خاتون ہے ، چاہتی تھیں کہ بیٹی آسٹریلیا چلی جائے تو گھر کے حالات اچھے ہو جائیں گے ۔نشتر کالونی کے علاقے میں اسلحہ کے زور پر20سالہ لڑکی سے بد اخلاقی ، ملزمان لڑکی کو 5روز تک بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ تصاویر بناتے رہے ، تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے جنرل ہسپتال فردوس پارک کی رہائشی 20سالہ(ک) میڈیکل سٹور سے اپنی ڈیوٹی ختم کر کے

نشتر کالونی کے علاقے گجومتہ میں بس سٹاپ کر کھڑی تھی جہاں عامر افضال نامی شخص جو اس کے ساتھ پہلے ایک میڈیسن کمپنی میں کام کرتا تھا اسے اچھی نوکری دلانے کے بہانے اپنے دوست حیدر علی کے گھر واقع لے گیا جہاں دونوں نے اسلحہ کے زور پر5روز تک بد اخلاقی کا نشانہ بناتے رہے ملزمان برہنہ تصاویر بھی بناتے رہے اور دھمکی دیتے رہے کہ اگر اس بارے کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل کرکے رسوا کر دیں گے پولیس نے (ک) کی درخواست پر ملزمان کے خلاف376کی دفعہ کے تحت مقدمہ نمبری 1659 /18 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی ہے ۔ ایک اور خبر کے مطابق بیوہ خاتون روبینہ بی بی انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی۔درخواست گزار روبینہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کیا کہ چودھری اقبال مانیکا با اثر شخص ہے میرے خاوند عنایت اللہ کا دوست تھا ،خاوند 18 سال قبل فوت ہو گیا ،خاوند کے بعد چودھری اقبال مانیکا نے زمین پر قبضہ کر لیا ہے،بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ موضع سوکھیکی تحصیل پنڈی بٹھیاں ضلع حافظ آباد میں اس کی زمین واقع ہے گزشتہ 18 سال سے زرعی زمین پر مانیکا خاندان کا قبضہ ہے ،خاتون نے عدالت سے درخواست کی کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔