counter easy hit

بجٹ عوام دشمن ہے اگر بجٹ پر بات کی جائے تو یہ بجٹ نہیں بلکہ نااہلوں کا عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے، جو ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا، سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ

Budget is the public enemy if talked on budget that it is not a budget but also a publication of blood disorders of disorders who pushes the country back many years, former president PML N France Javed Buttپیرس: (نمائندہ خصوصی) سابق صدر مسلم لیگ ن فرانس جاوید بٹ نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے اگر بجٹ پر بات کی جائے تو یہ بجٹ نہیں بلکہ نااہلوں کا عوام کا خون چوسنے کا نسخہ ہے، جو ملک کو کئی سال پیچھے دھکیل دے گا اور غریب کا سانس لینا دشوار بنا دے گا بجٹ میں مفلوک الحال لوگوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ کے ذریعے اپنی نالائقی کا بوجھ اس غریب طبقے پر ڈالا جو پہلے ہی اس نااہل حکومت کی وجہ پریشان ہے۔ خان صاحب کا ایک ایک دن ملک پر گہرے زخم لگا رہا ہے، جس انسان کا گھر اور ذاتی خرچے اس کے ارب پتی دوستوں کے ذمہ ہوں اسے کسی محنت کش کے خاندان سمیت 15 ہزار میں زندہ رہنے کا ادراک اور احساس  کیسے ہوگا؟ آج نہ صرف تاجر بلکہ تنخواہ دار اور دیہاڑی دار مزدور سمیت ہر طبقے کو نواز شریف کی یاد تو آئی ہوگی