counter easy hit

برسلز : کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کا مقبوضہ کشمیر میں دو نوجوانوں کی شہادت پر مذمت

Ali-RAza-Syed

Ali-RAza-Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضاسید نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامامیں بھارتی سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں دوکشمیری نوجوانوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دانش رشید اور خاتون طالبہ شائستہ حمید اتوارکے روزپلواما ضلع کے علاقے کاکاپورہ میں ایک مظاہرے پر سیکورٹی فورسز کے فائرنگ کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

برسلزسے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں علی رضاسید نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔ بھارتی فوجی کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔

یہ صورتحال مہذب دنیا کے لیے انتہائی افسوس ہونی چاہیے ۔ بھارت ہٹ دھرمی کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق دینے سے انکاری ہے اور وہ اس حق کو ظلم و جبر کے ذریعے دباناچاہتاہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرکی گھمبیر صورتحال کا نوٹس لیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے کالے قوانین نافذ ہیں اور ان قوانین کی بدولت بھارت کھلم کھلا کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کے لیے عالمی اداروں کے لیے ایک چیلنج ہے اور انہیں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنا چاہیے۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے کہاکہ کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ یہ بات بھی طے ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا۔ یہ جدوجہد ایک دن اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گی۔