counter easy hit

یہ معاملہ کوئی اور ہے ۔۔۔۔۔ گجرات میں پراسرار طور پر جان کی بازی ہارنے والی نادیہ اور ماریہ کی بہن ساریہ رحمان کے انکشافات نے سب کو چونکا دیا

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات کے نواحی گاؤں میں گیس لیک ہونے کے باعث ہلاک ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی بہنوں کی تیسری بہن ساریا رحمان نے بتایا ہے کہ وہ دونوں اپنی موت سے صرف چند گھنٹے قبل اُن سے فون پر بات کرتے ہوئے ہنسی مذاق کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ

چھوٹے نواب سیف خان کی بیٹی سارہ خان کی ایسی ویڈیو جاری کر دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، سارے ریکارڈ پاش پاش

 

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔۔۔ 18 سالہ نادیہ اور ان کی 24 سالہ بہن ماریا صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے دولت نگر میں واقع اپنے گھر میں 12 جنوری کو مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔دونوں بہنیں اپنے دادا کی برسی کی تقریب میں شمولیت کے لیے برطانیہ سے پاکستان آئی ہوئی تھیں۔پولیس حکام نے اپنی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ برطانوی شہر پریسٹن سے تعلق رکھنے والی دونوں بہنوں کی موت میں کسی قسم کے مشکوک حالات و اسباب نہیں ہیں اور وہ دونوں باتھ روم میں گیس کے اخراج کے باعث ہلاک ہوئی تھیں

حریم شاہ مکمل طور پر بے نقاب : ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ ٹک ٹاک سٹار کا واپس پاکستان آنا ناممکن ہو گیا

 

۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ساریا رحمان نے بتایا کہ نادیہ کو ’گھومنے پھرنے‘ کا شوق تھا جبکہ ماریا ان کے لیے ’دوسری ماں‘ کی حیثیت رکھتی تھیں۔بی بی سی ایشین نیٹ ورک کی راحیلہ بانو سے بات کرتے ہوئے ساریا نے بتایا کہ جب انھیں اپنی بہنوں کی موت کی خبر ملی تو انھوں نے یقین کرنے سے انکار کر دیا تھا۔’میری ان سے رات میں ہی فون پر بات ہوئی تھی اور ہم ہنسی مذاق کر رہے تھے۔

پیپلز پارٹی کو سندھ میں بدانتظامی کا طعنہ دینے والوں نے پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کو بھی تھر بنادیا ہے، قاری فاروق احمد گورسی

ساریا نے کہا کہ ان کی دونوں بہنوں میں بہت قربت تھی اور وہ ہر کام ایک ساتھ کیا کرتی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن ماریا ہمیشہ ان کا خیال رکھتی تھیں۔ماریا کے بارے میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے ساریا نے کہا کہ وہ نوکری پیشہ تھیں اور ساتھ ساتھ انھوں نے ماڈلنگ بھی شروع کر دی تھی کیونکہ انھیں ’بننا سنورنا بہت پسند تھا۔‘

چھوٹی بہن نادیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ وہ کالج کی طالبہ تھیں اور ان کا خواب تھا کہ وہ ٹیچر بنیں اور دنیا کی سیر کریں۔ساریا نے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی قطعی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’غیرت کے نام پر قتل‘ ہونے کا واقعہ نہیں ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انھوں نے بتایا کہ دونوں بہنوں کی شادی پاکستانی لڑکوں سے ہوئی تھی لیکن شادی کی ناکامی پر ان کی والد نے خود طلاق کا انتظام کیا تھا۔ اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ساریا نے کہا کہ ان کی اپنی شادی پسند کی ہے اور ان کی والدین نے پوری طرح ان کی حمایت کی اور آزادی دی۔برطانیہ سے پاکستان کا دورہ کرنے والی دو بہنیں اپنے گھر میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھیں۔دونوں بہنوں کا تعلق لنکاشائر کے علاقے پریسٹن سے تھا۔ پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے شبہ ہوتا کہ ان دونوں بہنوں کی ہلاکت میں کوئی دوسرا فریق ملوث ہے۔پولیس نے ان دونوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے۔پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ انھوں نے ’گیس سلینڈر، پائپ اور لڑکیوں کی لاشوں کی پوری طرح جانچ کر لی ہے اور جائے وقوعہ کا بغور جائزہ لیا ہے مگر کسی قسم کے شواہد نہیں ملے جس سے کسی پر شک ظاہر ہو۔‘پریسٹن میں خواتین کی مسجد کے امام حیدر علی نے کہا کہ دونوں بہنوں کی موت سے انھیں ’شدید غم اور دکھ‘ ہوا ہے۔(بشکریہ ؛ بی بی سی )

BRITISH, SISTERS, MURDER, REASON, REVEALED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website