counter easy hit

برطانوی سفیر،پاکستانی ڈراموں کے دیوانے نکلے،انڈسٹری کا پاک برطانیہ دوستی میں کلیدی کردار، آکسفورڈ کی ویکسین کی پاکستان میں منظوری پر سرشار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) برطانوی سفیربھی پاکستانی ڈراموں کے دیوانے نکلے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” میں شہوار احمد کا کردار نبھانے والے پاکستان کے سینئر فنکار عدنان صدیقی کے ساتھ ملاقات اور ڈرامہ سیریل کی تعریف کی۔ برطانوی سفیر کرسچئن ٹرنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عدنان صدیقی کے ساتھ ملاقات اور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی پر خوشی ہوئی۔ ان کے ساتھ یوکے پاکستان دوستی پر تبادلہ خیال ہوا۔ انھوں نے رومن اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ٹیلینٹڈ عدنان صدیقی اور عمارہ حکمت کے ساتھ ملاقات کر کے بہت مزہ آیا۔ عدنان صدیقی اور عمارہ حکمت کے ٹیلی ویژن اور فلمیں برطانیہ میں دیکھی اور پسند کی جاتی ہیں۔ جن سے انڈسٹری اور یوکے پاکستان دوستی کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ دریں اثنا عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر عزت ماب ڈاکٹر کرسچئن ٹرنر کا شکریہ ۔ ان سے ملاقات بہت مفید رہی۔ انکی پاکستان کے ساتھ انسیت اور حمایت قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر کرسچئن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین استرازنیکا کی منظوری قابل ستائش ہے۔ انھوں نے کہا کہ سی او وی اے ایکس کے ساتھ برطانیہ کے دنیا میں واضح 48 ملین پائونڈ کے تعاون سے تیار کردہ ویکسین گیم چینجر ثابت ہوگی اور پاکستان کے لاکھوں لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے میں مددگار ہوگی۔

@CTurnerFCDO
Great to see 🇵🇰 has approved @UniofOxford @AstraZeneca vaccine. Along with UK’s world-leading £548m contribution to COVAX, this 🇬🇧 -developed vaccine will be a game changer and could help 🇵🇰
vaccinate millions of people.

The pleasure was mine. Great to hear about #MerePassTumHo & discuss #UKPakDosti
@adnanactor
Thank you Your Excellency Dr. Christian Turner, British High Commissioner to Pakistan, for meeting me today. Your love and support for Pakistan is commendable. 🇵🇰 🇬🇧
#UKPakFriendship #earliertoday #islamabad
@CTurnerFCDO
Bohat maza aya to meet the talented @adnanactor & @ammarahikmat
🇵🇰 TV & films attract a big following in 🇬🇧 working to boost the industry & #UKPakDosti

BRITISH AMBASSADOR CHRISTIAN TURNER PRAISED THE PAKISTANI DRAMA MERE PAAS TUM HO

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website