ہیری میگھن زندگی کے نئے سفر پر ساتھ چلنے کے لئے تیارہیں اسی سلسلے میں جہاں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وہیں برطانوی بیکر نے پرنس ہیری اور میگھن سے مشابہت رکھنے والا دیوہیکل کیک تیار کر لیا ہے ۔

لارا نے لگ بھگ 250گھنٹوں کی لگا تار محنت کے بعد اس دیوہیکل کیک کو مکمل کیا ہے اور کیک کی شکل میں بنائے پرنس ہیر ی اور میگھن کے چہرے کے نقوش کر نہایت صفائی سے بنانے کی کوشش کی ہے جسے دیکھ کر آرٹسٹ کی محنت اور مہارت داد نہ دی جائے تو یقیناً غلط ہو گا
لارا اس سے قبل بھی کئی حیرت انگیز کیک اور نامور شخصیات کے کیک کے مجسمے بنا کر داد وصول کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ کنسنگٹن پیلس کے مطابق پرنس ہیری اور میگن مارکل 19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل ، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔








