counter easy hit

برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا عالمی معیشت کیلئے دھچکا ہوگا، جی 20

Britain out of the

Britain out of the

بیجنگ………معاشی اعتبار سے دنیا کے طاقتور ترین ممالک جی 20 نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے نکل جانا عالمی معیشت کے لئے دھچکا ہوگا۔
جی 20 کے وزرائے خزانہ نے چین میں 2 روزہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ برطانیہ کےیورپی یونین سے علیحدگی کا نتیجہ عالمی معیشت کے غیر مستحکم ہونے کی صورت میں نکلے گاجس سے لوگوں کی ملازمتوں،ان کی زندگیوں اور زندگی گزارنے کے معیارپر منفی اثر پڑے گا۔