counter easy hit

دُلہن کا ناقابلِ یقین اقدام ، بارات لے کر خود دُلہے کے گھر جا پہنچی ، لڑکی کو یہ کام کرنے کی ضرور کیوں پیش آئی؟ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران ہونگے

ڈھاکا (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں شادیوں کے رواج مختلف ہوتے ہیں تاہم ایک رسم ہمیشہ نبھائی جاتی ہے جس میں شادی والے دن بارات پر دلہا دلہن لینے کے لیے جاتا ہے، تاہم اب بنگلا دیش سے حیران کن خبر آئی ہے جس میں ایک دلہن بارات کی شکل میں

دلہا کو لینے پہنچ گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ خدیجہ اختر خوشی نامی دلہن نے روایتی رسم و رواج کو مسترد کرتے ہوئے دلہا کو لینے کے لیے بارات کی شکل میں پہنچ گئی جبکہ اپنے دولہے کو رخصت کرا کر اپنے گھر بھی لے آئیں۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی ویڈیو آئی تو ان دونوں کی یہ شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس مثالی شادی میں خدیجہ اختر باراتیوں کے ساتھ اپنے دولہے طارق السلام کے گھر پہنچی جہاں ان سے شادی کر کے انہیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے آئیں۔بارات دلہے کے گھر لیکر جانے کے حوالے سے لڑکی خدیجہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں یہ عام بات نہیں لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقشے قدم پر چل سکتی ہیں۔27 سالہ دلہے طارق کا کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی شادی میں دوستوں اور گھر والوں کا پورا سپورٹ ملا اور کسی نے بھی ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کی۔https://www.facebook.com/NewsVideoz/videos/485261848690772/

The bride went to marry the groom's house

The bride went to marry the groom's house

Publiée par Updates sur Lundi 23 septembre 2019

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے مل کر ایسی شادی اس لیے کی تاکہ صنفی امتیاز کو ختم کیا جاسکے اور خواتین کو بھی برابری کے حقوق مل سکیں۔اس جوڑے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس شادی سے لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ خواتین بھی وہ سارے کام کرسکتی ہیں جو مرد کرتے ہیں۔کچھ لوگوں نے اس دلہن کو بہادر کہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی اس طرح شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی شادی میں روایات کی تبدیلی کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

BRIDE, REACHED, IN, GROOM'S, HOUSE, FOR, MARRIAGE, A, VERY, DIFFERENT, OCASSION, IN, DHAKA, BANGLADESH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website