counter easy hit

بریکنگ نیوز: آج عمران خان کے دورہ لاہور میں کس کی شامت آنے والی ہے ؟ تازہ ترین خبر

Breaking News: Who is coming to visit Imran Khan in Lahore today? Latest news

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج دن 12 بجے لاہور پہنچیں گے ، وزیراعظم لاہور میں پنجاب کابینہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو محرم کے دوران امن وامان کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم ساڑھے 4 بجے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ وزیراعظم 3 روزہ عالمی سکھ کنونشن کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو کرتارپور راہداری کی تعمیر، انصاف کارڈ، نئےاسپتالوں کی تعمیر، بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کو دی جانے والی سہولتوں پربریف کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل سوموار کو ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیں گے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب، وزراء سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماء بھی ملاقاتیں گے۔ وزیراعظم عمران خان لاہور میں پارٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیراعظم کو کرتارپور راہداری کی تعمیرکے حتمی مراحل پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کوانصاف کارڈ، نئے اسپتالوں کی تعمیر، بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتوں کو دی جانے والی سہولتوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ فیکٹریاں سیلف اسسمنٹ کے تحت خود گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔ انسپکٹر فیکٹریوں میں جاکر انسپکشن نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیکٹریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی اورہدایت کی کہ آن لائن رجسٹریشن کو جلد حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے صنعتوں کی زوننگ کے لئے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسپکشن کا خا تمہ صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور اس اقدام سے صنعت کاری کا عمل تیز ہوگا،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website