counter easy hit

بریکنگ نیوز: اپوزیشن کا سانپ بھی مر گیا اور حکومت کی لاٹھی بہ نہ ٹوٹی ۔۔

Breaking News: The snake of opposition was also killed and the government did not break the sticks.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تقسیم کر کے دو بنانے کا عند یہ دیدیا اس حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہو سکتا ہے پنجاب کی طرح وفاق میں دو پی اے سی بنا دی جا ئیں جس میں ایک کا سربراہ حکو مت سے اورایک کا اپوزیشن سے ہوگا جبکہ کیس بھیجنے کا اختیارسپیکر کو حاصل ہوگا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو تقسیم کر کے دو بنانے کا عند یہ دے دیا۔ کل اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے ۔ پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے پنجاب کی طرح وفاق میں 2 پی اے سی بنادی جا ئیں جس میں ایک کا سربراہ حکومت کا ہو اور ایک کا اپوزیشن کا اور اس میں کیس بھیجنے کا اختیار اسپیکر کا ہو۔ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ ہماری سپورٹ صرف اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی بنانے پر تھی، ہم نے شہباز شریف کو بطور وزیراعظم کے امیدوار بھی ووٹ نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر ن لیگ سے گلا ہے کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کل فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم کی اسمبلی میں آمد پر پروگرام میں شامل اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ کل حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا کہ رمضان سے ایک دن پہلے پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہوں۔رضا باقر کے گورنر اسٹیٹ بینک بننے پر چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پالیسی حکومت کی ہوتی ہے وزیر کی نہیں۔ تحریک انصاف کو اپنی پالیسی رکھنی چاہئے۔رمضان کے چاند کے حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان قاسم مسجد کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے حق میں بول پڑے اور تجویز دی کہ قاسم مسجد کی شہادتوں کو بھی مفتی منیب الرحمان کو دیکھنا چاہیئے۔پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمرعباس سے بات کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کچھ علاقوں میں کل روزہ کا اعلان ہوا ہے، مفتی منیب صاحب کو اعلان کرتے ہوئے انتظار کرنا چاہئے تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website