counter easy hit

بریکنگ نیوز : پاکستان کی ایک نامور شخصیت کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوسف بیگ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر کر دیئے گئے ہیں، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے ، اس سے قبل نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری سے عہدے کی واپسی کیلئے غلط افواہیں جنم لے رہی ہیں وہ بدستور وزیر اطلاعات رہیں گے شیخ رشید اور فواد چوہدری کے درمیان ہونے والی بات مذاق ہے ایسی باتوں کو نظر انداز کردینا چاہیے آئندہ دو روز تک وزیراعظم عمران خان خود تمام وزراء سے انکی کارکردگی پر بات چیت کریں گے۔ ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزیراعظم اور دیگر وزراءکی میڈیا اور دیگر روز مرہ قومی مسائل پر گفتگو ہوتی ہے کمیٹی میں وزراءکے قلمدان تبدیل کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ، یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا اسپیشل اسسٹنٹ برائے میڈیا مقرر کئے جانے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کے معاملے کو میڈیا سے غیر معمولی اہمیت دے دی ہے ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس وقت وزارتوں میں ردوبدل کا کوئی امکان نہیں ہے۔