counter easy hit

بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، بلاول بھٹو دنگ رہ گئے

کراچی ; پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنا استعفیٰ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے صدر سعید غنی نے الیکشن 2018 میں موثر تنظیمی کارکردگی

پیش نہ کرنے کے سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی الیکشن کے نتائج پر دل برداشتہ ہوگئے تھے اور نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ واضح رہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات میں لیاری کی نشست 246 سے حصہ لے رہے تھے اور بلاول بھٹو زرداری اس نشست سے شکست کھا گئے۔ پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ لیاری میں طویل عرصے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز رواں انتخاب سے کیا وہ لاڑکانہ میں تو کامیاب ہوگئے تاہم لیاری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی موثر عوامی رابطہ مہم نہ ہونے کے سبب لیاری میں پیپلز پارٹی کو طویل عرصے بعد ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے انہی وجو ہات کے سبب سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی اہم رہنما اس بات کی تصدیق کی کہ سعید غنی کے استعفی دے دیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہےدوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کی قیادت الیکشن

نتائج سے پریشان نظر آنے لگی۔ سعید غنی نے کراچی کی صدارت سے استعفی دے دیا۔پیپلز پارٹی نے بھی ایک مرتبہ پھر کراچی میں تنظیمی نو کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ۔ استعفیٰ کی وجہ حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی لیاری سے شکست بنی۔ذرائع کے مطابق سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای کو استعفی ارسال کر دیا ہے۔سعید غنی عام انتخابات 2018 میں کارکردگی پیش کرنے میں بھی ناکام رہے۔اب دیکھنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے گڑھ لیاری کو ایک مرتبہ پھر حاصل کر سکے گی یا نہیں۔دوسری جانب پارٹی قیادت کی جانب سے تاحال کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا استعفی منظور نہیں کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کراچی میں پارٹی کی شکست کے بعد کراچی ڈویژن کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا۔ بلاول بھٹو نے فوری طور پر استعفیٰ نامنظور کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس میں سعید غنی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تنظیمی کارکردگی بہتر نہیں بنا سکا، جس کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں، انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، پیپلز پارٹی کی شکست کا ذمہ دار خود کو سمجھتا ہوں۔