counter easy hit

بریکنگ نیوز: مقامی حکومتوں کا نیا نظام : وزیراعظم عمران خان نے اچانک بڑا اعلان کردیا

Breaking News: New system of local governments: PM Imran Khan announces big

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نیا نظام انقلاب برپا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم آفس میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا،نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے تاکہ انہیں مقامی سطح کے مسائل حل کرنے اور اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔انہوں نے کہا مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی۔وزیر اعظم نے کہا ماضی کے مقابلے میں نئے نظام کے تحت ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی سے نہ صرف عوام کے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہو گا بلکہ ان فنڈز کی امتیازی تقسیم اور ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر مخصوص علاقوں میں استعمال کی روش کی بھی موثر طور پر روک تھام ممکن ہوگی،تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے جہاں عوام کو اہل اورقابل نمائندگان منتخب کرنے کے مواقع میسر آئیں گے ،وہاں سیاسی جماعتیں بھی مضبوط ہوں گی۔دریں اثناء وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں اب تک پیش رفت پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ توانائی عمرایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان و دیگر نے شرکت کی۔ وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آبادمنصوبے پر کام اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ قائد اعظم اپیرل پارک اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ مارچ 2020تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔ ۔اجلاس میں چھوٹے اوردرمیانی درجے کے کاروبارکے فروغ کے لئے کاٹیج بزنس اینڈ ریذیڈنٹ پارکس(Cottage Business & Resident Parks) کے قیام کی تجویز وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی ۔ وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب میں مختلف شعبوں کے لئے خصوصی زونز مثلاً ہیلتھ سٹی کے قیام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے مشیر تجارت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے درآمد شدہ آلات اور مشینری پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ دینے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا اقتصادی زونز کی تکمیل سے کاروباری برادری کو کاروبار میں سہولت پیدا ہوگی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ اقتصادی زونزکے قیام کا عمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔علاو ازیں وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال خصوصا ترقیاتی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔مزیدبرآں وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ جمعہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں ایک بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں جس میں وہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل پابندیوں پر پیغام دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پیغام واضح کرے گا کہ پاکستان عزم و استقلال کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website