counter easy hit

بریکنگ نیوز: اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، افسوسناک اطلاعات

Breaking News: Islamabad policeman shooting indiscriminately at his associates, tragic information

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکیورٹی مشقوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں برسا دیں،فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق انسداددہشت گردی فورس (سی ٹی ایف ) کے جوانوں نے تین اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔اسلام آباد میں سیکیورٹی مشقوں کے دوران ایس او ایس کال کے ذریعے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔ ایس او ایس کال پر ٹریفک پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی کے نہ روکنے پر سی ٹی ایف اہلکاروں نے پیچھا کر کے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سی آئی اے اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی ایف کے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تحقیقات کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ 24گھنٹے میں رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان آرمی میں خدمات انجام دینے والے ایک مسیحی افسر کیپٹن ساموئیل بشیر نے اسلام آباد کے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی سے “بی ایس ملٹری آرٹس اینڈ سائنسز” میں ریکٹر کا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ انہوں نے نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز سے بیچلر کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز جیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن ساموئیل بشیر کا تعلق 134لانگ کورس سے ہے اور انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں پڑھتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ پاکستان کو اگرچہ اسلام کے نام پر مسلمانوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے لیے حاصل کیا گیا تھا لیکن یہاں پر بسنے والی اقلیتوں کو بھی مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website