counter easy hit

بریکنگ نیوز : ایک طرف کشمیر کے معاملے پر بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ۔۔۔

Breaking News: India and Pakistan face to face with Kashmir on the one hand.

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے لئے سائبر حملوں کی مدد سے بین الاقوامی سطح پر 2 ارب ڈالرز سے زائد رقم کی چوری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جوہری ہتھیاروں کی تکمیل کے لئے سائبر حملوں کے ذریعے مختلف ممالک کے بینکوں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز سے تقریباً 2 ارب ڈالرز چوری کئے۔ رائٹرز کے حوالے سے ایکسپریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی شمالی کوریا پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل کمیٹی میں گزشتہ ہفتے پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا نے مختلف معاشی اداروں اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج سے رقوم چُرانے کے لیے سائبر حملوں کا سہارا لیا، چرائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ بھی کی اور جوہری ہتھیاروں کے لیے سرمایہ جمع کیا۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کونسل کمیٹی کے ممبران شمالی کوریا کے معاملات کا گزشتہ 6 ماہ سے جائزہ لے رہے ہیں، اس دوران کمیٹی نے شمالی کوریا کے سائبر حملوں سے متعلق تقریباً 35 ایسے واقعات کی تحقیقات کی جس میں 17 ممالک کے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور دیگر معاشی اداروں سے رقم چرائی گئی، اور انکشاف ہوا ہے کہ سائبر حملے شمالی کوریا کی سب سے اہم فوجی انٹیلی جینس ایجنسی ’ری کونیسینس جنرل بیورو‘ کے ذریعے کیے جاتے تھے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کو روکنے کے لیے شمالی کوریا پر 2006 سے پابندیاں عائد ہیں، جن کے تحت شمالی کوریا اپنی مصنوعات برآمد نہیں کر سکتا، جب کہ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر بھی مختلف پابندیاں عائد ہیں۔ سیکیورٹی کونسل کمیٹی کے ممبران شمالی کوریا کے معاملات کا گزشتہ 6 ماہ سے جائزہ لے رہے ہیں، اس دوران کمیٹی نے شمالی کوریا کے سائبر حملوں سے متعلق تقریباً 35 ایسے واقعات کی تحقیقات کی گئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website