counter easy hit

بریکنگ نیوز:گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے ہنگامی ملاقات، بڑے فیصلے کی خبر آ گئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) گور نر پنجاب چوہدری سرور کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال،حکومتی امور اور پنجاب آب پاک اتھارٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنر پنجاب کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کے قیام اور اپنے غیر ملکی دورے میں امر یکی سینیٹرز سمیت دیگر سے ہونیوالی ملاقاتوں کے بارے میں بھی بتایا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے عوام کو جلد ازجلد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانے اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ سمیت دیگر معاملات پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تمام معاملات کو مکمل طور پرشفاف بنانے کیلئے باقاعدہ حکمت عملی تیار کر لی گئی اور انشا اللہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے ایک ایک پیسہ پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی پر خرچ کیا جائیگا ۔گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیا اور انہیں بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website