counter easy hit

بریکنگ نیوز: احتساب عدالت نے شہبازشریف کو بڑا ریلیف دے دیا

Breaking News: Accountability court gave a great relief to Shahbaz Sharif

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، فواد حسن فواد،احد چیمہ، شاہد شفیق ودیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید14 روزکی توسیع ۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہبازشریف کو آج طلب کر رکھا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر کمر میں تکلیف کے باعث پیش نہ ہوئے،ان کی وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،فواد حسن فواد،احد چیمہ،شاہد شفیق ودیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 روزکی توسیع کردی گئی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے ،جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے ،سچائی ثابت ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ،ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں۔نواز شریف کے خلاف دبا ئوکے تحت دئیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جج کوہٹانے کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا،انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی فوری رہائی کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو انکے عہدے سے ہٹانے سے دبائو میں فیصلہ دینے کی تصد یق ہوگئی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website