counter easy hit

بریکنگ نیوز: صوبہ پنجاب میں حلقوں کی حد بندی کے حوالے سے بڑے اقدام کی خبر آگئی

Breaking News: A big step has come to the notice of the delimitation of constituencies in Punjab province

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت تشکیل ہونے والی مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع کر دیا ہے۔حد بندی کے مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ بندی کا عمل شروع کرے گا، اس مقصد کیلئے محکمہ بلدیات نے حد بندی شیڈیول جاری کر دیا گیاہے۔محکمہ بلدیات نے حد بندی رولز 2019 بھی جاری کر دیے ہیں۔محکمہ بلدیات کی ٹیمیں کل سے پنجاب کے دورے شروع کریں گی اور حد بندی سے متعلق عمل سے آگاہی دلائیں گی۔اس مقصد کے لئے ابتدائی پلان 25 ستمبر تک ترتیب دے دیا جائے گا۔محکمہ بلدیات کے مطابق ابتدائی پلان سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے وصول کیے جائیں گے۔محکمہ بلدیات کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر 25 ستمبر تک ابتدائی پلان ترتیب دینے کے پابند ہوں گے۔عوام حد بندی سے متعلق آراء اور اعتراضات کے مقابل بھی جوابی آراء اور جوابی اعتراضات 28 ستمبر سے 17 اکتوبر تک داخل کرا سکیں گے۔ایک اور خبر کے مطابقخیبرپختونخوا کی تمام مقامی حکومتیں تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔محکمہ بلدیات کے اعلامیہ کے مطابق 29 اگست سے تمام ضلع، تحصیل، ٹاؤن اور ہمسایہ کونسل تحلیل ہوچکے۔ضلع ناظمین سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات ختم کردیے گئے ہیں جبکہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، ٹی ایم اوز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقامی حکومت کو اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔ذرائع محکمہ بلدیات کے مطابق بعض اضلاع میں ناظمین کی جانب سے بدستور مداخلت کی شکایات مل رہی ہیں۔کچھ روز قبل خیبرپختون خوا میں بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے چار سال میں کی گئی مبینہ بدعنوانی کی کہانی سامنے آئی تھی۔ہم نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق مختلف اضلاع میں بلدیاتی نمائندوں نے قومی خزانے کو ایک کروڑ 23 لاکھ کا ٹیکہ لگایا۔ویلیج کونسل ہری پور کے مختلف ناظمین نے 60 لاکھ 91 ہزار روپے خرد بردکئے جبکہ کرک ویلیج کونسل کے ناظم نے 19 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔وستاویز کے مطابق بنوں ویلیج کونسل کے ناظم نے کونسل کا دفتر اپنے حجرہ میں قائم کرکے کرایہ وصول کیا جبکہ تحصیل کونسل لکی مروت کے ناظم نے مویشی میلہ کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔لوکل گورنمنٹ کمیشن نے بدعنوانی میں ملوث ناظمین سے وصولی اور نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کردی گئی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website