counter easy hit

بوسنیا کے صدر سیفک زازروف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بوسنیا اور ہرزیگوینا کے چیئر مین ایوان صدر سیفک زازروف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 21 اکتوبر کو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ، سیفک ظافروچ سول اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وفد کو ملک میں ’ریاستی مہمان‘ کا درجہ دیا جائے گا۔ دریں اثنا ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزارت خارجہ کی درخواست پر وفد کو کوویڈ 19 ٹیسٹ سے مستثنیٰ کردیا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال یکم جون کو وزیر اعظم عمران خان نے بوسنیا کے صدر سیفک ظفرووچ سے مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے 14 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ ان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات سے متعلق وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بوسنیا کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا تھا کہ پاکستان نے بوسنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دی ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو جامع طور پر بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website