counter easy hit

بوم بوم آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور: بوم بوم آفریدی شاہد آفریدی کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ ان کا سب سے زیادہ چھکے مارنے والا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ، اور اس ریکارڈ کو توڑنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں، جنھوں نے یہ ریکارڈ توڑا ہے

شاہد آفریدی کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ ان کا سب سے زیادہ چھکے مارنے والا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بوم بوم آفریدی کا انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکےلگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی 5 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے انگلش گیند باز معین علی کو چھکا جڑ کر شاہد آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا، کرس گیل کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں 477 چھکے لگانے کا ریکارڈ بن گیا، کرس گیل نے اس دوران 12 چھکوں کو 3 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی 24 ویں دھواں دھار سنچری بھی اسکور کرلی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے رسید کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کے دوران 23 چھکے رسید کیے گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس تھا جس نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ہی ایک اننگ میں 22 چھکے لگائے تھے، اس سے قبل بھی شاہد آفریدی کا ایک ریاکرڈ ٹوٹا تھا جو کہ سب سے تیز ترین سنچری بنانے والا ریکارڈ تھا ، انھوں نے کہا تھا کہ وہ اس ریکارڈ ٹوٹنے پر بہت افسردہ ہیں ، اور ان کی خواہش تھی کہ ان کا یہ ریاکرڈ نہ توڑا جاتا ،اور اب آفریدی کا چھکوں کا ریاکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے ،