counter easy hit

پاکستان میں بلیو وہیل گیم پھیلانے والے کم عمر افراد اور خاتون گرفتار

لاہور: بلیو وہیل گیم کھیلنے والی خاتون سمیت 5 افراد کیخلاف تحقیقات جاری

Blue Whale game, in, Pakistan, Pakistani, promoters, arrested, among, a, women

Blue Whale game, in, Pakistan

انٹرپول کی نشاندہی پر لاہور میں بلیو وہیل گیم کھیلنے والے چار لڑکوں اور ایک خاتون سمیت 5افراد کے خلاف تحقیقات جاری.کم عمر رہائشی ملزمان نے اپنے ایک ساتھی کو ہاتھ پا ﺅ ں باندھ کر کار میں ڈالا اور اسے خود کو رہا کرنے کا ٹاسک دیا. واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر کم عمر ملزمان پکڑے گئے .ابتدائی تفتیش کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹان کے 14 سالہ رہائشی سلمان شہزاد نے اپنی والدہ نوشین شہزاد کے موبائل فون پر ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی. اس کے دوست حسنین، حمزہ اور عثمان بھی اس گیم میں شریک تھے۔ گیم کے دوران کم عمر ملزمان نے اپنے ساتھی حسنین کے ہاتھ پاں باندھے.منہ پر ٹیپ لگائی. اور اس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔اس پر ایف بی آئی حرکت میں آئی اور انٹرپول واشنگٹن کے توسط سےکارروائی کے لیے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا۔ایف آئی اے نے ملزمان کو حراست میں لیا اور تمام ملزمان کی عمریں 15 سال سے کم تھیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 15 سال سے کم ہیں اس لئے ان کی گرفتاری کے لئے ڈی جی ایف آئی اے سے خصوصی اجازت لی جائے گی جب کہ ایف آئی اے نے تمام ملزموں کو والدین سمیت طلب کرلیا ہے

Viral videos on Internet:…