counter easy hit

٢٢ اور ٢٧ اکتوبر کو خون کی ہولی کھیلی گئی تاریخ گواہ ہے، آصف مسعود چوہدری

Asif Masood Chaudhry

Asif Masood Chaudhry

لیوٹن برطانیہ : جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سابق کو آرڈینیٹر آصف مسعود چوہدری نے ریاست جموں کشمیر پر ٢٢ اکتوبر ١٩٤٧ کے قبائلی حملہ کے دن کو ریاست کی تاریخ کا سیاہ ترین دن کہتے ہوئے کہا ٢٢ اکتوبر اور ٢٧ اکتوبر ریاست کی تاریخ میںقیامت صغر ہ حیثیت رکھتے ہیں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اس کی تاریخ گواہ ہے۔

٢٢ اکتوبر ١٩٤٧ کو پاکستان نے قبائلیوں کی مدد سے ریاست جموں کشمیر پر دھوکہ سے حملہ کیا تھا اور یہ حملہ اس معائدہ کی بھی کھلی خلاف ورزی تھی جو نومولود پاکستان نے ایک آزاد و خود مختار ریاست جموں کشمیر سے کر رکھا تھا اور اسی قبائلی حملہ کی پیش نظر بھارت کو ٢٧ اکتوبر کو ریاست میں اپنی فوجیں اتارنے کا جواز ملا ۔ دونوں حملہ آوروں نے جو ریاست عوام کے ساتھ سلوک کیا اس وہ سب کچھ تاریخ کے اوروق میں محفوظ ہے ۔جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی پاکستان اور بھارت کی جانب سے اس حملہ کی بھر پور مذمت کرتی رہے گی اور ان دونوں دنوں کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہی گے۔

ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سابق کو آرڈینیٹر آصف مسعود چوہدری نے اخباری نمئندہ سے گفتگو کے دوران کیا۔