counter easy hit

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ میں دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی: غوز گھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

Blast in mines in Kurram Agency; 7 people killedکرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  طبی عملے نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔