counter easy hit

کولمبیا میں کوئلے کی غیرقانونی کان میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

بگوٹا: جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 5 لا پتہ ہو گئے۔

Blast in illegal Coal mine kills eight people in Colombia

Blast in illegal Coal mine kills eight people in Colombia

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کی ریاست کنڈینا مارکا کے علاقے کوکونوبا میں واقع کوئلے کی غیر قانونی کان میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے جبکہ ایک مزدور زخمی بھی ہوا۔ ریسکیو اہلکار لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کان میں ہونے والے دھماکے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم غالب امکان یہی ہے کہ دھماکا کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا ہوگا۔

نیشنل مائننگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ 35 کان کنوں اور 7 انجینئرز پر مشتمل ٹیم لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔ اس واقعے پر کولمبیا کے صدر یوآن مینوئل سینٹوس نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔  واضح رہے کہ کولمبیا میں رواں برس کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران مختلف کانوں میں 28 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں 23 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ برس کولمبیا میں کوئلے کی پیداوار 9 کروڑ ٹن تک جا پہنچی تھی اور امریکا اپنی ضرورت کا تقریباً 70 فیصد کوئلہ کولمبیا سے ہی درآمد کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website