counter easy hit

آئی ایم ایف سے ملنے والے اربوں ڈالرز واپس نہیں کرنے ہوں گے۔۔۔ حکومت کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

Billions of dollars matching IMF will not return ... The good news was heard by the government

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 4 سال کے عرصے میں موصول ہونے والے 6 ارب ڈالر کے مجموعی پیکج میں سے ایک ارب 65 کروڑ ڈالر کی رقم وہ ہوگی جسے واپس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سال سے شروع ہو کر 22-2021 تک 3 سال کے عرصے میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔جس میں 4 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم سال 23-2022 تک واپس کرنا ہوگی جبکہ ایک ارب 65 کروڑ ڈالر ناقابلِ واپسی ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو 6 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) کے تحت رواں ہفتے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہونے کی توقع ہے جس سے مختصر مدت میں غیر ملکی زرِ مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ تاہم گزشتہ 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ای ایف ایف کی ادائیگی کا ا?غاز بھی ہوچکا ہے، گزشتہ ای ایف اف کے تحت ا?ئی ایم ایف کی جانب سے 14-2013 میں ادائیگیوں کا ا?غاز ہوا تھا جو 2016 میں مکمل ہوگئیں تھی اور اب ان کی واپسی مارچ 2019 سے شروع ہوئی ہے جو جون 2026 تک جاری رہے گی۔لہٰذا 3 سال کے دوران پاکستان کو رواں مالی سال میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے جس کے بعد اگلے سال ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ اور مالی سال 22-2021 میں ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ موصول ہوں گے۔رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو ایک ارب 4 کروڑ 50 لاکھ ڈاکر واپس ادا کرنے ہیں جس کے بعدایک ارب 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور سال 22-2021 میں ایک ارب 6 کروڑ ڈالر کی رقم لوٹانی ہوگی۔اس کا مطلب پاکستان کو رواں مالی سال ایک ارب 26 کروڑ ڈالر ا?ئندہ مالی سال میں 68 کروڑ ڈالر اور مالی سال 22-2021 میں 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ایسی رقم ملے گی جسے واپس ادا نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے برعکس مالی سال 23-2022 میں ا?ئی ایم ایف فنڈ کی جانب سے کوئی رقم حاصل نہیں ہوگی البتہ 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم واپس ضرور کرنا ہوگی۔چنانچہ سال 23-2022 تک پاکستان کو مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کا فنڈ موصول ہوچکا ہوگا جس میں سے 4 ارب 90 کروڑ ڈالر واپس بھی کیے جاچکے ہوں گے یوں 5 سال کی مدت میں کٴْل ناقابلِ واپسی رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website