counter easy hit

قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔۔ اہم ترین کھلاڑی کی بولنگ پر پابندی لگا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بولنگ پر پابندی لگ دی۔ پاکستانی آف اسپنر محمد حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر غیر قانونی قرار دے دیا گیا، انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پوری دنیا سے فحش فلموں کی اداکارائیں سال میں ایک بار ایک خاص جگہ پر اکٹھی ہوتی ہیں ، مگر کیوں ؟ حیران کن انکشاف

89 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سمیت 274 ٹی ٹوئنٹیز کھیلنے والے پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد حفیظ اب انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ٹورنامنٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔ای سی بی نے ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ان کی بولنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر متنازعہ بن گیا اور انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگادی، ان کا باؤلنگ ایکشن ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ ای سی بی بالنگ ریویو گروپ کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ فی الوقت انگلینڈ میں باؤلنگ نہیں کراسکیں گے ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔ ندوسری جانب محمد حفیظ نے انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی بی باؤلنگ ریویو گروپ کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، باؤلنگ ایکشن جانچنے کے طریقہ کار میں کچھ خامیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی بی باؤلنگ ریویو گروپ کی سفارشات سے میری بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے تاہم میں آئی سی سی کے زیر اہتمام باؤلنگ ایکشن کے آزادانہ تجزیے کے لئے تیار ہوں۔

BIGGEST, SHOCK, FOR, PAKISTAN, CRICKET, MUHAMMAD HAFEEZ, BANNED, BECAUSE, OF, HIS, BOWLING, ACTION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website