counter easy hit

تحریک انصاف کے اندر بڑی تبدیلی ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نےاچانک بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے آئین میں ترمیم اور نئے تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی۔پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ پنجاب خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریجن کی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کا اعلان کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ریجنز کی تشکیل کیلئے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں تمام ڈویژنز پر مشتمل ایک ریجن قائم کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے ریجن میں علاقے کی تمام ڈویژنز شامل ہوں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے بھی ریجنل ڈھانچے کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔سیف اللہ خان نیازی کے مطابق اسلام آباد ریجن قومی اسمبلی کے حلقوں کے مطابق تین اضلاع پر مشتمل ہوگا۔سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو شمالی، مرکزی اور جنوبی پنجاب نامی تین ریجنز میں جبکہ خیبرپختونخوا کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی پختونخوا نامی چار ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیلئے شمال مشرقی، جنوب مشرقی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ریجنز کی تشکیل کی منظوری دی ہے جبکہ جنوبی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر کی علاقائی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کررہے۔انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بدستور فرائض سرانجام دے گا مگر صوبے کی بجائے ’ریجن‘ کا نام اور افعال استعمال کرے گا۔سیف اللہ خان نیازی نے بتایا کہ ان چاروں علاقوں کی تنطیمیں آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق ضلعی گورننگ باڈیز کی تقرریاں عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری او آئی سی مرکزی مجلس عاملہ سے منظوری شدہ او آئی سی بائی لاز کی روشنی میں تنظیمی سرگرمیاں آگے بڑھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری او آئی سی تمام ریجنز کیلئے ڈپٹی سیکرٹریز کی تقرریوں کا عمل مکمل کریں۔

Biggest, Change, in, PTI, Imran Khan, announced, big, order

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website