counter easy hit

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اہم لیڈروں کا مکمل صفایا،عمران خان کو فری ہینڈ مل گیا، آئندہ کچھ ہی دنوں میں کیا ہونے والا ہے؟بڑی پیش گوئی کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی کامران شاہد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بیشتر رہنماؤں کے علاوہ باقی سیاستدان اگلے کچھ مہینوں اور سالوں میں جیلوں کے اندر نظر آئیںگے۔اوران سیاستدانوں پر چلنے والے کیسز کی وجہ سے عمران خان اکیلے حکومت کریں گے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پہلے سے ہی جیل میں
حمزہ شہباز بھی جیل میں جانے والے ہیں۔سلمان شہباز فرار ہو کر لندن جا چکے ہیں جب کہ نواز شریف بھی دوبارہ جیل جانے والے ہیں اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہو جاتا ہے۔اور آصف علی زرداری تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ میری گرفتاری کا خدشہ ہے۔اس لیے مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اپوزیشن کے قریبا سارے سیاستدان آئندہ دنوں میں جیل میں ملیں گے۔کامران شاہد کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ آپ کو اگر پیپلز پارٹی یا ن لیگ کے لیڈروں ست ملنا ہو گا تو آپ کو جیل جانا ہو گا۔خیال رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس وقت نیب حراست میں ہیں۔شریف خاندان کی سزا معطلی کے خلاف بھی درخواستوں پر سماعت ہو رہی ہے جس میں گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے تھے کہ بظاہر لگتا ہے کہ سزا معطلی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔جب کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی بھی جیل جانے کی خبریں ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی اکاونٹس کیس ایک ہفتے میں منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ جعلی اکاونٹس کیس ایک ہفتے میں منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔ چیف جسٹس کے اس اعلان کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کی گرفتاری کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں جو جو تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ان تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس تمام معاملے کے مرکزی کردار معلوم ہو رہے ہیں۔