counter easy hit

بڑا حادثہ : پاکستان کے اہم ترین شہر میں 4 نوجوان ایک ساتھ جان لیوا شوق کی بھینٹ چڑھ گئے

Big accident: Four young men in the most important city of Pakistan go on a killing spree

کراچی(ویب ڈیسک) ڈیفنس فیز 7 عائشہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب قیوم آباد جانے والے ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ معیز، 20 سالہ صارم قریشی، 20 سالہ شاہ زیب آرائیں اور محمد سمیع کے نام سے کی گئی۔چاروں نوجوان کورنگی نمبر 4 کے رہائشی اور موٹرسائیکل رائیڈر تھے جو ہفتے میں ایک دو بار ریس لگانے کے لیے کلفٹن سی ویو جاتے تھے۔ واقعے کے وقت بھی چاروں دوست دو موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے سی ویو جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار انہیں ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔خیال رہے موٹرسائیکلوں پر اسٹنٹ دکھانے والے کراچی کے نوجوان بنیادی طور پر بائیک رائیڈنگ سے واقف نہیں مغربی ممالک حتیٰ کہ پاکستان کے پڑوسی ملکوں میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرایا جاتا ہے وہاں بائیک ریسنگ کے لیے سیفٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے ہیلمٹ کے بغیر وہاں موٹر سائیکل یا ہیوی بائیک چلانے کا تصور نہیں ہے پاکستان میں نوجوان بغیر کسی حفاظتی لباس اور ہیلمٹ کے بائیکوں پر کرتب دکھاتے ہیں اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کی جان تو جاتی ہی ہے تاہم ان کی تیز رفتار بائیکوں کے سامنے آنے والے شہری یا گاڑی سواروں کی جانیں بھی دائو پر لگ جاتی ہیں بیرون ملک ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے باعث وہاں ٹریفک حادثات کی تعداد کم ہے پاکستان میں دن بدن ٹریفک حادثات بڑھتے جارہے ہیں والدین بچوں کی تربیت نہیں کررہے اساتذہ بچوں کو اپنی زندگی دائو پر لگانے سے نہیں روک رہے ریسنگ کا کریز نوجوانوں کو جرائم کی جانب لے جارہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website