counter easy hit

کرپشن فری پاکستان کیلئے قانون سازی ضروری، حکوتیں آنی جانی جبکہ قانون سازی مسلمہ حقیقت ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کرپشن فری پاکستان کیلئے ملک میں بہترقانون سازی اہم ضرورت ہے۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جبکہ قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بعض قوانین کے حوالے سے ہمارا ایک موقف ہے جبکہ اپوزیشن کا ایک دوسرا موقف ہے، ہمارے اوراپوزیشن کے درمیان نکتہ نظرکے درمیان فرق کومل بیٹھ کرطے کرنے اوربہترقانون سازی کیلئے 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا ہے جبکہ دوسرا بھی عنقریب ہوگا، ہم نے ایف اے ٹی ایف، نیشنل سیکورٹی اورنیب سے متعلقہ مسودے اپنے اپوزیشن کے دوستوں کو بھجوا دئیے ہیں، مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن کے احباب فراخ دلی کے ساتھ ان مسودوں کو دیکھیں گے اورپھرہم مل بیٹھ کراس پرگفت وشنید کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس ملک میں بہترقانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کنی چاہتے ہیں، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے، لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کو بیدردی سے لوٹا ہے انہیں کٹہرے میں لایا جانا چاہیے لہذا ہماری کوشش یہی ہے کہ ایک ایسا قانون ہونا چاہیے جو ان دونوں پیمانوں پرپورا اترتا ہو۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website